کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی صنعتی تعلقات کمیشن (این آئی آر سی) کے 8 ارکان کی تقرری کر دی جس کا وزارت اطلاعات و نشریات نے وفاقی کابینہ کی منظوری کی روشنی میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزارت اطلاعات سے جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق 8 شخصیات کا این آئی آر سی کے ارکان کے طور پر تقرر کیاگیا ہے ان میں ریٹائرڈ سول سرونٹ سید نورالحسنین ، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں عبدالقیوم، سہیل اکرم ،محمد زبیر خان اور شبیر حسین اعوان کو رکن مقرر کیا گیا۔
وکلا سے محمد سراج الاسلام خان، عبدالغنی اور منور حسین طوری بھی این آئی آر سی کے مقرر ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔ کابینہ نے وزارت اطلاعات کی سمری پر ان خالی عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ یہ عہدے 9 ماہ سے خالی تھے ۔ صنعتی تنازعات کے حل کے لئے کمیشن قائم کیا جاتا ہے، یہ کمیشن محنت کشوں کی انجمنوں کی بھی رجسٹریشن کرتا ہے ۔
مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے حالات کار کی بہتری کے لئے قائم این آئی آر سی وزارت اطلاعات کا ذیلی ادارہ ہے ۔ یہ این آئی آر سی انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (آئی آر اے) کے سیکشن 53 کے تحت قائم کیا جاتا ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا یہ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے اسرائیل کو تسلیم کرنےکی خواہش کر دی
- an hour ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 15 hours ago

پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کے خواہاں ہیں، امریکی صدر
- an hour ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 15 hours ago

جموں و کشمیرمسائل کو حل کرنے کے لیے امریکا سمیت، عالمی برادری کوکردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر
- an hour ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 15 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 13 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 10 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 15 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 38 minutes ago

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 32 minutes ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 12 hours ago