ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں

نارووال: وفاقی وزیرترقی ، منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی فتنہ گری اور جھوٹ کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے، ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں ، آئین کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کومدت پوری کرنے دی جائے۔
اتوار کونارووال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں ایک سازش کے تحت عمران خان کو اس ملک پر مسلط کیا گیا جس سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں اور ہم انتخابات سے بھاگ نہیں رہے، ہم کہتے ہیں آئین کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو مدت پوری کرنے دی جائے ،ایک مخصوص ٹولے کو ملک پر مسلط نہ کیا جائے، لاڈلے نے چار سال ملک کو نقصان پہنچا یا اور ملک کو تباہ کیا، ہم ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس بات کا اقرار کر چکے ہیں انہوں نے حکومت جنرل باجوہ کے کہنے پر ختم کی۔ ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو جب سوموٹو کے ذریعے نااہل قرار دیا جاتا ہے تو کیا وزیراعظم کا حق نہیں ہے کہ انہیں اپیل کا حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا موقف پاکستان کے آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی ہے اور پاکستان کی پارلیمنٹ کا حق ہے وہ قانون سازی کرے اور جو قانون سازی پارلیمنٹ نے کی ہے وہ خود سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کی ہے اور آئین کے روح کے مطابق کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام بار کونسلز نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون کے خلاف فیصلہ ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ لاڈلے نے چار سالوں کے اندر پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دیا اور چند لوگ گیم کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 16 minutes ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک, متعدد زخمی
- 19 minutes ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں ، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 2 minutes ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago




