کراچی کے7 اضلاع کے ساتھ صوبے کے دیگر 17 اضلاع میں بھی ضمنی الیکشن میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی

کراچی کی 11 یوسیزمیں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوگیا ہے۔آج کا ضمنی الیکشن کراچی کے میئر کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کراچی کے7 اضلاع کے ساتھ صوبے کے دیگر 17 اضلاع میں بھی یوسیز کے ضمنی الیکشن میں پولنگ شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔
اس اسے قبل جاری ہونے والے سیکیورٹی پلان کے مطابق الیکشن کیلیے مجموعی طور پر449 پولنگ اسٹیشنز اور ایک ہزار 586 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جس میں 292 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔سیکیورٹی پلان کے مطابق 6 ہزار 707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، 302 پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار750 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
کوئیک رسپانس فورس میں 476 اہلکار شامل ہونگے، ایک ہزار900 کے قریب پولیس اہلکار ریزرو پولیس کے طور پرموجود ہوں گے۔ مجموعی طور پر 172 مختلف عمارتوں میں انتخابات کا عمل ہوگا۔الیکش کمیشن دفاتر پر271 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ شہر بھر میں 6 ہزار707 پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر ہوں گے۔ 134 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 7 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 6 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 گھنٹے قبل
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 8 گھنٹے قبل

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- ایک گھنٹہ قبل