Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم نے مافیا کی سازش کے متعلق بالی ووڈ کی فلم کا کلپ شیئرکردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مافیا کی سازش کے متعلق بالی ووڈ کی ایک فلم کا کلپ شیئر کردیا ۔جس میں بتایا گیا ہے کہ مافیا کس طرح حکومت کے خلاف سازش کرتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 21st 2021, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر اعظم عمران خان نے     انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر بالی ووڈ کی ایک فلم کا کلپ شیئرکیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ  مافیا کس طرح  حکومت کے خلاف سازش کرتا ہے۔

معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ  " کرپٹ مافیا نے شروع دن سے ہی  پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف یہ منصوبہ بندی کی ہوئی ہے"

وزیر اعظم عمران خان اپنے مداحوں کیلئے  انسٹاگرام پر باقاعدگی سے پرانی  تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔لیکن آج  وزیر اعظم نے اپنی تصاویرکی  بجائے بالی ووڈ کی ایک فلمی ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ 1984 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب سے کلپ لیا گیا ہے۔

ویڈیو  کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ   سیاسی شخصیات پیسہ  استعمال کرکے کس طرح حکومت کے خلاف سازش کرتے ہیں ۔

ویڈیو کلپ  میں قادر خان کہتے ہیں کہ " ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں"۔

ا س سے قبل عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت کا  نئی دہلی  بالی ووڈ کی فلموں میں دکھائے جانے والے فحاشی اور فحش مواد کی وجہ سے دنیا کا ریپ کیپیٹل بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  تھا  "معاشرے میں فحاشی کی وجہ سے طلاق کی شرح میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کچھ لڑائی  ایسی ہیں جو حکومت  قانون سازی نہیں جیت سکتی،  معاشرے  کو بھی اس میں شامل ہونا چاہئے۔

Advertisement
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 19 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 9 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 11 گھنٹے قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 11 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 3 دن قبل
Advertisement