اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری کردی، کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کو مصنوعی قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جون 2020 میں آئے پیٹرول بحران پر قائم انکوائری کمیشن کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کی گئی۔کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران کو مصنوعی قرار دیدیا۔ کمیشن نے اوگرا، پیٹرولیم ڈویژن اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پر زمہ داری ڈال دی۔ کمیشن نے حالیہ پیٹرول بحران کو افسردہ کہانی قرار دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا، عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے موقع کو بحران میں تبدیل کیا گیا، عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے پر درآمد پر پابندی لگادی گئی، ہر غیر قانونی کام کو معمول کے کام کے طور پر لیا گیا، گذشتہ دہائی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم کئے گئے، اوگرا غیر قانونی پیٹرول پمپس کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن میں ڈی جی آئل کی تعیناتی غیر قانونی طور پر کی گئی، کمیشن نے اوگرا میں چیئرپرسن اور ممبران کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھادیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوگرا اپنی بنیادی زمہ داریوں سے غافل رہا ہے۔
اوگرا کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈی جی آئل پیٹرولیم ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے افسر عمران ابڑو کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے تک کمپنیوں نے تیل زخیرہ کیا یا سپلائی کم کی، 20 روز تک تیل ذخیرہ نہ کرنے کی مجرمانہ غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، کمپنیوں سے 20 روز تک تیل ذخیرہ نہ کروانا اوگرا کی ناکامی قرار دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 کی بجائے ماہانہ بنیاد پر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کمیشن کی پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی سفارش، مانیٹرنگ سیل کمپنیوں سے روزانہ، ماہانہ بنیادوں پر ذخیرہ سے متعلق ڈیٹا حاصل کرے، ڈی جی آئل غیر قانونی طور پر کوٹہ مختص کرنے میں ملوث قرار دیا گئے، عمران ابڑو اور ان کا اسٹاف افسران بالا کے حکم پر عملدرآمد کرتے رہے، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں ذخیرہ اندوزی میں ملوث رہیں ہیں ۔
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- a day ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 11 hours ago

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 9 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 5 hours ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- a day ago

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 11 hours ago




