سماجی و اقتصادی ترقی، یعنی آب و ہوا، سماجی تحفظ، صحت، پانی اور آبپاشی، TVET کے ساتھ ساتھ انسانی ترقی شامل ہیں

برلن: جرمنی پاکستان کو163 ملین یورو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کر ےگا۔ پاکستان اور جرمنی کے درمیان (جی 2جی) دو روزہ اجلاس برلن میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سردار ایاز صادق ،پارلیمانی ریاستی سیکرٹری برائے وفاقی وزارت اقتصادی تعاون اور ترقی (بی ایم زیڈ) جرمنی نیلز اینن، سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور مسٹر ہیلمٹ فشر نے بی ایم زیڈ میں پاکستان اور افغانستان ڈویژن کے سربراہ نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پاکستان میں جرمن حکومت کی جانب سے 163 ملین یورو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ان منصوبوں میں معیشت کے اہم شعبے اور سماجی و اقتصادی ترقی، یعنی آب و ہوا، سماجی تحفظ، صحت، پانی اور آبپاشی، TVET کے ساتھ ساتھ انسانی ترقی شامل ہیں۔
اینن نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی دونوں کے درمیان گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران انتہائی مضبوط اور مستحکم ترقیاتی تعاون کی تاریخ پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرمنی پاکستان کو ترقیاتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں کے نقطہ نظر سے ایک اہم سٹریٹجک دو طرفہ شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ ان کا ملک بی ایم ز یڈ کی جانب سے ترقیاتی مداخلتوں کو پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی، 2030 کے ایجنڈے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 15 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 12 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 16 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 17 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 15 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 16 hours ago




