عمران کی گرفتاری: امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے اور بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین (ای یو) نے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔
کینیڈین ہائی کمیشن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو پاکستان میں غیر متوقع سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کا خطرہ ہے۔
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین شہری تمام علاقائی سفر اور کشمیر، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
کینیڈین ہائی کمیشن کی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں سیکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔ شہریوں کو مغربی طرز کے ریسٹورنٹس اور شاپنگ سینٹرز میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں مظاہرے اور بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین کی جانب سے بھی اسی طرح کی ٹریول ایڈوائزریز جاری کی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گزشتہ روز (منگل کو) گرفتار کیا تھا۔
پی ٹی آئی چیف عسکری تنظیموں کی بیان بازی سمیت مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) میں پیش ہوئے جہاں رینجرز کی بھاری نفری نے خان کو عدالت میں حراست میں لے لیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 19 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 17 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل









