پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے،وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپیل کی ہے کہ کارکنان قانون ہاتھ میں نہ لیں جبکہ اسد عمر نے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے دی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ ملک کو آئینی بحران میں دھکیل دیا گیا ہے، حکومت عدلیہ کی حکم عدولی کررہی ہے، عدلیہ میں تقسیم کی کوشش کی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، ان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہوپایا، مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، ان حالات میں اس جبر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ کارکن صبر کریں، اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، ملتان میں میرے گھر پر چھاپا مارا گیا، ملازمین پر تشدد ہوا، میرے گھر کےدروازےتوڑے گئے، تشدد سے میرے 9 ملازمین زخمی ہوئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی زخمی ٹانگ پر ڈنڈے مارے گئے، انہوں نے پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی، آج شام پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا ہے، 6 رکنی کمیٹی آج شام صورتحال پرمشاورت کرے گی، عمران خان سے ملاقات کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے، عمران خان سےملاقات کرنےدیں تاکہ رہنمائی لے سکیں۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی ہے، وارنٹ اور گرفتاری کے دستاویزات وکلاء کو نہیں دیے گئے، جلد بازی میں بنائے گئے کاغذات کیوں چھپائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا، میڈیا کو پولیس لائنز میں داخلے سے کیوں روکا گیا ہے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ سازش سے کچھ غلط کام کرکے ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالا جارہا ہے، عمران خان پر جو چارج ہے اس کی بھی تحقیقات کرائی جائے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 18 گھنٹے قبل





