ملک جل رہا ہے اور نواز شریف، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر بانسری بجا رہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری حکومت کی اپنے پائوں پر کلہاڑی ہے،ملک جل رہا ہے اور نواز شریف، شہباز شریف لندن میں بیٹھ کر بانسری بجا رہے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام میں ملک کی سلامتی داؤ پر لگا دی گئی ہے اور ملک دیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔دوست ممالک کے مشوروں کو بھی اہیمیت نہیں دی جا رہی ہے۔عمران خان کی جان کو قید کے دوران نقصان پہنچا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ لندن کے باہر اور پاکستانی ایمبیسی کے باہر لوگوں کے تاریخی احتجاج کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی۔عمران کی گرفتاری موٹووے سے بھی ہو سکتی تھی،عدالت کے احاطے سے ہی کیوں کی گئی۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے اپیل ہے کہ ملک کو بچا لیں ورنہ تفرت کی آگ گلی محلے میں پھیل جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج بیٹھ گئی ،ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ایک دن میں اربوں کا کاروبار تباہ ہو گیا۔لوگ سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہے ہیں اور عدلیہ کے پیچھے کھڑے ہیں۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں پر قسم کی سنسرشپ لگا دی گئی ہے۔عمران خان انتا اہم اور مقبول ہو گیا ہے کہ دنیا کے میڈیا اسے کوریج دے رہا ہے ۔ملک افواہوں کی زد میں ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 21 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 20 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 17 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 20 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago




