Advertisement
پاکستان

عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، مریم اورنگزیب

پی ٹی آئی نے عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 10th 2023, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی نے عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا، یہ عوامی ردعمل نہیں تھا، منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، جو قانون ہاتھ میں لے گا، وہ پاکستانی ہے، نہ پاکستان کا شہری، عوامی و ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب القادر ٹرسٹ کیس کی تحقیقات کر رہی تھی، عمران خان کو اس کیس میں کم از کم 15 نوٹسز بھیجے گئے، وہ اس کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔

انہوں نے اس کیس میں جواب داخل کرنا تھا، عمران خان نیب کو مطلوب تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنوں کو جلائوگھیرائو کی ترغیب دیتے رہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جو کیا وہ پورے ملک نے دیکھا، کیا یہ عوامی ردعمل تھا؟ یہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ آج کہتے ہیں کہ کل جو ہوا یہ ہم نے نہیں کیا، یہ کل کیوں نہیں بولے تھے کہ یہ ہمارے لوگ نہیں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ کل عوامی اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچا رہے تھے، ان کے لیڈروں نے انہیں کیوں نہیں روکا، کوئی سیاسی جماعت اس طرح کا ردعمل نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بھی گرفتار ہوئے تھے، نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناءاللہ، سعد رفیق سمیت دیگر رہنما بھی گرفتار ہوئے تھے، شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں بلایا گیا اور آشیانہ میں گرفتار کیا گیا، ہم نے کبھی اس طرح کا ردعمل نہیں دیا جو پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری پر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل جب زمان پارک میں پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی تو پولیس والوں پر پٹرول بموں سے حملے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جو کر رہی ہے وہ ملک پچھلے کئی سالوں سے دیکھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کا باقاعدہ میڈیکل چیک اپ کرایا گیا، دیگر ایس او پیز مکمل کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جو قانون ہاتھ میں لے گا، وہ پاکستانی ہے، نہ پاکستان کا شہری، کل سرکاری عمارتوں اور گھروں پر حملے کئے گئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔\932

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 21 گھنٹے قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
Advertisement