برطانیہ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو اسٹارم شیڈو لانگ رینج میزائل فراہم کیے جانے کی تصدیق کر دی جبکہ روس نےاقدام کا مناسب جواب دینے کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی سکریٹری دفاع بین والس نے ہاؤس آف کامن کو بتایا کہ جدید اسلحہ فراہم کرنے کیلئے روسی افواج کے خلاف لڑنے کیلئے یوکرین کی جانب سے کی گئی درخواستوں پر انہیں اسٹارم شیڈو کروز میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ میزائل کی فراہمی کا فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں مسلسل پیش قدمی اور سول انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔
بین والس نے ہاؤس آف کامن کو بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو گزشتہ سال دسمبر میں خط کے ذریعے بتایاتھا کہ یوکرین پر مزید حملوں کے نتیجے میں برطانیہ یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کر سکتا ہے، اگر روس حملہ نہ کرتا تو اس سب کی ضرورت ہی نہ پڑتی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارم شیڈو کروز میزائل کی پیداواری کمپنی کا دعویٰ ہے کہ میزائل کی رینج 250 کلومیٹر سے زائد ہے جبکہ امریکی ہمارس میزائل کی رینج صرف 80 کلومیٹر تک ہے۔
بین والس کا کہنا تھا کہ اسٹارم شیڈو کروز میزائل جنگی طیاروں کے ذریعے فائر کیے جائیں گے جس سے یوکرینی پائلٹ محاذ کے قریب جائے بغیر دور سے ہی اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے قابل ہو پائیں گے، جبکہ کم اونچائی سے مارے گئے میزائل دشمن ریڈار پر بھی ظاہر نہیں ہوتے۔
دوسری جانب روسی ترجمان دمیتری پاسکوف نے برطانوی اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرینی افواج کے برطانوی اسٹارم شیڈو میزائل کے استعمال کے رد عمل میں روس کی جانب سے بھی مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی
- 4 گھنٹے قبل

گلوکار ابرار الحق نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کی کامیابی پر نیا ترانہ جاری کردیا
- 3 گھنٹے قبل

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 23 منٹ قبل

پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

برطانوی حکومت کا امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت سیزفائر کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا
- 6 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی
- ایک گھنٹہ قبل

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل کی بحالی کا اعلان کردیا
- 4 گھنٹے قبل
پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تفصیلات جاری کر دی
- 5 گھنٹے قبل