جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب کے12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز15مئی سے ہوگا

لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ دیگرنواضلاع میں دورانیہ 5 روز ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز15مئی سے ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب کے12 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز15مئی سے ہوگا۔ لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم سات روز جاری رہے گی جبکہ دیگرنواضلاع بھکر، لیہ، ڈی جی خان،میانوالی، ملتان، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور شیخوپورہ میں مہم کا دورانیہ پانچ روز ہوگا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کے اجلاس میں پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے اور رہ جانے والے چلڈرن کی کوریج کیلئے مائیکرو پلانز بہتر بنانے پر خاص توجہ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سب کو ملکرقومی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے محکمہ صحت کو ہیومن ریسورس ماڈل کا ازسر نو جائزہ لینے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں۔پولیو کے خاتمے کی خصوصی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑآٹھ لاکھ 50ہزاربچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

84ہزارسے زیادہ پولیو ورکرز خدمات سر انجام دیں گے۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان نے نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ محکمہ صحت کے حکام اور پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے عالمی اداروں کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے

دنیا

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کے باعث دنیا سے آئے ہوئے لوگ دبئی میں پھنس چکے ہیں اور اپنے ملک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ٹیکنا لو جی کو مزید وسعت دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

عطا تارڑ نے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹیکنا لو جی  کو مزید وسعت  دینے کیلئے حکومتی پروجیکٹس جاری ہیں ، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ٹیکنالوجی اور پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔اسلام آباد میں آج (جمعرات) ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کے مقصد کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے پانچویں بڑے ملک پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی اور انسانی وسائل سے نوازا ہے اور انسانی وسائل ہمارا سب سے بڑا ذریعہ ہیں۔انہوں نے ان قدرتی اور انسانی وسائل کی بین الاقوامی سطح پرتشہیر اور استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولت بہم پہنچانے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سالانہ پچاس ہزار انجینئر اور آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرتا ہے اور دنیا بھر میں انہیں نمایاں مقام ملتا ہے۔انہوں نے پروگرام میں شریک کمپنیوں سے کہا کہ وہ چِپ ڈیزائننگ اور سیمی کنڈکٹر کی صنعت میں مزید بہتری کیلئے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے نوجوانوں کو ہر صورت آئی ٹی کی جانب راغب ہونا چاہیے کیونکہ اس سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی اور پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد  جاں بحق

 کوئٹہ : چمن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ رنگین چوک پر کمرے کی دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کلی ٹاکی، رحمان کہول روڈ، بائی پاس، نیو آبادی ، گلدار باغیچہ ، محمود آباد اور روغانی میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش سے چمن میں ریلوے ٹریک، سینہ روڈ سمیت رابطہ سڑکوں ، بجلی کے کھمبوں ، ایف سی قلعہ ، پاڈو کاریز ڈیم ، نادرا ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ سال 2024 اور 2025 میں پوری دنیا میں بارشوں کے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور دبئی میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll