Advertisement

سکول کے کلرک نے داخلے کا جھانسہ دیکر 11ویں کلاس کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

 رحیم یار خان شہرمیں11 ویں جماعت کی طالبہ کو سرکاری سکول کے کلرک نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 15 2023، 12:07 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکول کے کلرک نے داخلے کا جھانسہ دیکر 11ویں کلاس کی  لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے لڑکی کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد محکمۂ تعلیم نے کلرک کو معطل کر دیا ہے۔

 پولیس کے مطابق گرلز سکول کا کلرک طالبہ کو داخلے کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے کرائے کے مکان پر لے گیا اور وہاں اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مکان پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔لڑکی کی شکایت پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور لڑکی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، سی ای او تعلیم نے ملزم کلرک کو معطل کر کے اس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

Advertisement