دنیا

داخلی عازمین حج کو رواں سال انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس ویکسینز لگوانا ہوں گی،سعودی محکمہ صحت

اس مقصد کے حصول کے لئے ملک بھر کے چالیس فیصد ہیلتھ سینٹر ویکسین فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں ،سعودی حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 15 2023، 12:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
داخلی عازمین حج کو رواں سال انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس ویکسینز لگوانا ہوں گی،سعودی محکمہ صحت

سعودی عرب کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ داخلی عازمین حج کو رواں سال تین ویکسینز لگوانا ہوں گی۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ملک بھر کے چالیس فیصد ہیلتھ سینٹر ویکسین فراہم کرنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔

سعودی خبررساں ادارے نے محکمہ صحت کے معاون ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمٰن ابو داھش کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت کے شہری اور مقیم غیر ملکی عازمین حج کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس کی ویکسینز لگوانا ہوں گی۔

انہوں نےکہا کہ رواں سال سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو انفلوائنزا، گردن توڑ بخار اور کورونا وائرس کی ویکسینیز لگائی جارہی ہیں ، یہ پابندی امراض سے بچاؤ والے حفاظتی صحت مراکزکی جانب سے لگائی گئی ہے