جی این این سوشل

کھیل

کیمرون نوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو شکست دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کیمرون نوری اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسووکس کو شکست دی۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں ۔

کیمرون نوری نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسوکس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کیمرون نوری کو ٹاپ 16 میں شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈکس میں 73ہزار پوائنٹس کا نفسیاتی عبور کر لیا ہے۔

گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈکس میں 351.07 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈکس 73ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کوعبور کرتے ہوئے 73115.31 پوائنٹس ہو گیا۔

دوپہر 12بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ 12لاکھ سے زیادہ حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 12.47 ارب روپے ہے۔ کاروبار سرگرمیوں کے آغازپر پاک الیکٹران ، فوجی فوڈز اور ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےو الے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ  مستحکم

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت مٰں  28پیسے کی کمی سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کی کمی سے 278روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سے 279روپے 09پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےو الے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll