دو سعودی خلا باز کے 21 مئی کو سائنسی سفر پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا گیا
پہلی سعودی مسلم خاتون خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے پہلے سعودی خلاباز بھی ہیں

دو سعودی خلا باز کے 21 مئی کو سائنسی سفر پر روانہ ہونے کا اعلان کردیا گیا۔ پہلی سعودی اور عرب مسلم خاتون خلا باز ریانہ برناوی اور علی القرنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے پہلے سعودی خلاباز بھی ہیں۔ 21 مئی کو ان دونوں کی سائنسی سفر پر روانگی سعودی عرب کے لیے ایک تاریخی واقعہ شمار ہوگی۔ یہ خلائی میدان میں مملکت کے لیے ایک مرحلے کا آغاز ثابت ہوگا۔
سعودی سپیس اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ سفر سعودی خلاباز پروگرام کے فریم ورک کے اندر آتا ہے جو 22 ستمبر 2022 کو شروع کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں مائیکرو گریوٹی ماحول میں 14 اہم سائنسی تحقیقی تجربات شامل ہیں۔ یہ تجربات ایسے جوابات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے جو انسانوں کو مزید بااختیار بنائیں گے۔
ترقّبوا البث المباشر لانطلاق رائديّ الفضاء:
— الهيئة السعودية للفضاء (@saudispace) May 14, 2023
ريّانة برناوي وعلي القرني
السعودية #نحو_الفضاء ?? pic.twitter.com/CexWmJ6FaJ
تحقیق کے نتائج خلائی تحقیق اور انسانیت کی خدمت کے میدان میں سعودی عرب کی عالمی پوزیشن کو بھی بہتر بنائیں گے۔ یہ اقدام سعودی تحقیقی مراکز کے صحت، پائیداری اور خلائی ٹیکنالوجی جیسے متعدد ترجیحی شعبوں میں اثر انداز ہونے کی بھی تصدیق کرتا ہے۔ یہ خلائی پروگرام سعودی ’’ویژن 2030‘‘ کے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب ایک سفر ہے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہدہ شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کی خلا میں روانگی کے موقع پر ان سے ملاقات کی اور سائنسی سفر میں ان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا تھا

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 6 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 6 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 3 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 hours ago





