علاقائی
زمین کے تنازع پر دوران فائرنگ 16 افراد جاں بحق، 3 زخمی
درہ آدم خیل میں دو قبائل کے مابین کوئلے کی کان کی حد بندی کے تنازع پر فائرنگ کا واقع پیش آیا

درہ آدم خیل میں دو قبائل کے مابین کوئلے کی کان کی حد بندی کے تنازع پر تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں دونوں قبائل کے لوگ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق درہ آدم خیل میں اخوروال اور کندی سنی خیل قبائل نے حد براری کے تنازع پر ایک دوسرے پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف کے 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
پولیٹیکل تحصیل دار کے مطابق صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، جنہوں نے فائرنگ رکوائی۔دونوں قبائل کے درمیان فائرنگ بلندر کی پہاڑی پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ درہ آدم خیل میں درج کر لیا گیا ہے۔
پاکستان
مسلم لیگ ن نے نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے زیر اہتمام یہ کمیٹیاں پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں گی .

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے پیر کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی کی توقع میں رابطہ کمیٹیاں قائم کر دیں۔
مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے زیر اہتمام یہ کمیٹیاں پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے انتظامات کی نگرانی کریں گی .
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افراد کو مخصوص ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں . خواجہ سعد رفیق راولپنڈی ڈویژن، ملک احمد خان گوجرانوالہ، احسن اقبال سرگودھا اور خرم دستگیر فیصل آباد کی استقبالیہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
دیگر تقرریوں میں ساہیوال میں جاوید لطیف، ملتان میں اویس لغاری، بہاولپور میں ایاز صادق، ڈیرہ غازی خان میں طلال چوہدری اور لاہور میں سعود مجید شامل ہیں۔
9 ڈویژنوں کے 36 اضلاع کے پارٹی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی۔ ان تقرریوں میں راولپنڈی میں عطا تارڑ، اٹک میں مصدق ملک، چکوال میں حنیف عباسی، جہلم میں صبا صادق، گجرات میں شیخ آفتاب، سرگودھا میں طارق فضل چوہدری شامل ہوں گے ۔
پاکستان
عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا ،جیل حکام کی تردید
اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔

تاہم اڈیالہ جیل انتظامیہ نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کردی ہے اوریہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی عمران خان کو اٹک جیل میں منتقل کرنے کے احکامات موصول ہوں گے ان کو اٹک جیل راول پنڈی منتقل کر دیا جائے گا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی تاحال اٹک جیل میں ہی موجود ہیں ، اٹک جیل حکام کے مطابق ان کو ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں جیل میں سابق وزیراعظم کی سہولیات بھی مہیا کردی گئیں ہیں۔
علاقائی
مظفرآباد :بجلی بل نہ جمع کرانے کی تحریک زور پکڑ گئی
مظفرآباد کے مختلف بازاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بل جمع کرلیے گئے ۔

مظفرآباد : مظفرآباد میں بجلی بل جمع نہ کروانے کی تحریک زور پکڑ گئی ، مظفرآباد کے مختلف بازاروں سے سینکڑوں کی تعداد میں بل جمع کرلیے گئے ۔
تاجروں نے بجلی بل نہ دینے کے لیے ریلی بھی نکالی ہے ، شہریوں کی جانب سے بجلی کے بلوں کے ہار بنا کر سڑکوں پر رقص بھی کیا گیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ناجائز ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف سب سے پہلے مظفرآباد کی تحریک نے ریلی نکالی تھی لیکن ابھی تک کوئی بھی حکومتی سطح پر ہماری آواز کو پہنچانے نہیں آیا ۔
مظفرآباد:بجلی کے بل جمع نہ کرانے کی تحریک زور پکڑ گئی#BreakingNews #GNN #GNN_Updates pic.twitter.com/Hytp7IpsH6
— GNN (@gnnhdofficial) September 25, 2023
ایکشن کمیٹی کی جانب سے دھرنا ساتویں روز میں داخل ہوا تھا جس کی بنا پر شہریوں نے بجلی کے بلوں کے ہار بنا کر مارچ کیا اور دھرنا دوبارہ شروع کر دیا ۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پاکستانی مکینک نے پانی پر چلنے والی موٹر سائیکل بنا ڈالی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے
-
تجارت 2 دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
صحافی عمران ریاض بحفاظت بازیاب ہو گئے: پولیس
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
بائیڈن انتظامیہ اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکہ کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ATACMS میزائل دے گا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سائفر کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران کی ضمانت کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی