کھیل
قومی سلیکشن کمیٹی میں 3 سابق کرکٹرز کو شامل کرلیا گیا
نئی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے علاوہ پاکستان شاہینز اور قومی انڈر19ٹیم کا انتخاب کرے گی
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں 3 سابق کرکٹرز کو شامل کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں 3 افراد کی نامزدگی کردی ہے، جس میں دو غیر ملکی اور ایک پاکستان شخصیت شامل ہے۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ہوں گے، اور دیگر ارکان میں مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں، جب کہ حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی سیکرٹری اور مینجر اینا لیٹکس ہوں گے۔
PCB confirms appointments to men's selection committee
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 21, 2023
Details here ⤵️ https://t.co/ct8mFbAAOx
نئی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے علاوہ پاکستان شاہینز اور قومی انڈر19ٹیم کا انتخاب کرے گی، اور اس کمیٹی کا پہلا ٹاسک فاسٹ و اسپن باولرز کے کیمپس کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے، یہ کیمپس اگلے ماہ لاہور میں لگائے جائیں گے۔
کمیٹی آنے والی سیریز اور بینچ اسٹرینتھ کےعلاوہ کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے کے لئے اسٹریٹیجیز بنائے گی۔
دنیا
امریکا میں آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان
سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے
امریکا میں صدارتی انتخاب کے نتائج آنے میں کئی روز لگنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کانٹے کا مقابلہ نتائج میں تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں، ووٹنگ بھی جاری ہے، لیکن ووٹنگ کے بعد نتائج فوری نہیں آئیں گے، نتائج آنے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔
سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیموکریٹک اور ری پبلیکن امیدوار میں سخت مقابلہ متوقع ہے، اسی وجہ سے رواں سال بھی نتائج کئی دن کے بعد آنے کا امکان ہے۔ سوئنگ اسٹیٹس میں کمالا اور ٹرمپ میں تھوڑے فرق سے مقابلہ ہوا تو فاتح امیدوار کا اعلان کرنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد چار دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، متعدد ریاستوں کا فیصلہ ناقابل یقین حد تک قریبی مارجن سے کیا گیا تھا۔ سال 2016 میں، ہلیری کلنٹن نے پولنگ ڈے کے بعد ہی تسلیم کرلیا تھا کہ وہ جیت نہیں پائیں گی، جبکہ متعدد ریاستوں میں گنتی جاری تھی۔
سال 2000 میں امریکی انتخابات میں 36 دن تک فاتح امیدوار کا اعلان نہیں ہوسکا تھا، فلوریڈا کی کچھ کاؤنٹیوں میں بیلٹ پیپر کے ناقص ہونے کی وجہ سے معاملات پیچیدہ ہوگئے تھے۔
پاکستان
جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے
جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
آئینی بینچ کیلئےسات ججز کے نام منظورہو ئے ہیں ،ججز میںجسٹس عائشہ ملک ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، جس میں 7 ممبران کی اکثریت سے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بینچز کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچز کیلئے تمام سات پانچ کی اکثریت سے منظور ہوئے, جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بڑے اچھے ماحول میں ہوا, جوڈیشل میں یہ تجویز بھی آئی کہ تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچز کیلئے نامزد کیا جائے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہوئے۔
علاوہ ازیں نمائندہ پاکستان بار کونسل ایڈووکیٹ اختر حسین، فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد،عمر ایوب اور خاتون رکن روشن خورشید بروچہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگا،آئندہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچز کیلئے ججز نامزد کیے جائیں گے۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان سواتی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کرنے کے لیے لایا گیا۔
عدالت میں پولیس کی جانب سے اعظم خان سواتی کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی ، جسے عدالت نے مسترد کردیا اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی، اس موقع پر اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
پاکستان ایک دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
تجارت 6 گھنٹے پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
لاہور میں اسموگ کی ابتر صورتحال ، ایک ہفتے کے لیے پرائمری اسکول بند کرنے کا فیصلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی شہید
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاک بحریہ کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ