تفریح
ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ادیتی کے دلکش ردعمل نے صرف قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے

ممبئی: ایک حالیہ تقریب میں، اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے آخرکار اداکار سدھارتھ کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات سے متعلق افواہوں کا جواب دیا۔
حال ہی میں ایک تقریب میں پدماوت اداکارہ سے سدھارتھ کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس سوال کے جواب میں اداکارہ شرما گئی اور اشارہ کیا کہ وہ کچھ بھی ظاہر نہیں کرے گی۔ سوال پر ادیتی کے دلکش ردعمل نے صرف قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے، جس کی تصدیق کی ایک شکل ہے۔
دونوں نوجوان اداکاروں کے تعلقات کی افواہیں گزشتہ سال سے گردش کر رہی ہیں۔ دونوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جب سے انہوں نے فلم مہا سمندرم میں ایک ساتھ کام کیا ہے تب سے وہ ایک ساتھ ہیں۔
یہ افواہ جوڑے نے ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی بہت سرگرمی سے محبت کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر سالگرہ جیسے خاص مواقع پر۔
اسٹار جوڑے نے چنئی میں اے آر رحمان کی بیٹی اور منی رتنم کے پی ایس 1 ایونٹ کے استقبالیہ میں بھی ایک ساتھ شرکت کی۔
دنیا
اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔
اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔
صحت
نگراں وفاقی وزیر صحت کی متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات
کوپ 28کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی

نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام سالانہ موسمیاتی کانفرنس ‘کوپ 28’ کے موقع پر دبئی میں متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمن بن محمد الاویس سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے اپنے ہم منصب کو ‘کوپ 28’ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور اسلام آباد میں گلوبل ہیلتھ سمٹ میں شرکت کی دعوت دی۔
ڈاکٹر ندیم جان نے اپنے ہم منصب کو پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری اصلاحاتی ایجنڈے سےآگاہ کیا اور جنوری 2024 میں ہونے والی گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی سمٹ دسمبر 2023 میں میں منعقد ہونا تھی تاہم دسمبر میں متحدہ عرب امارات کی میزبانی میں ‘کوپ 28’ کانفرنس کے پیش نظر جنوری میں جی ایچ ایس ایس کی تاریخیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سربراہی اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اکٹھا کرنا اور مستقبل کی کسی بھی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم ادویات اور ویکسین کی مقامی تیاری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان میں فارما پارک قائم کر رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی ایجنڈا کی تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی صحت سلامتی سمٹ وقت کی ضرورت ہے، متحدہ عرب امارات کی قیادت ایسے منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہے جو پاکستانی عوام کی خدمت کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت نے باہمی تعلقات اور صحت کے شعبے میں بھی شراکت داری کو کو مزید مضبوط اور بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) لیبیا کے حکام کے ساتھ ایڈز کے خلاف کام کرے گا۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیبیا میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے اور مشن کے سربراہ احمد زوتین نے میڈیا کو بتایا کہ ڈبلیو ایچ او ایڈز کے خلاف لڑنے کے لیے لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اس معاملے پر زبردست کام ہو گا اور ہم مطلوبہ اہداف تک پہنچ جائیں گے۔زوٹین نے کہا کہ مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں ایڈز کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی تخمینہ تعداد میں 2015-2022 میں 58 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔تقریب میں لیبیا کے صحت کے حکام کے ساتھ ساتھ کئی سول اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ برسوں کے مسلح تنازعات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے لیبیا کے حکام صحت اور تعلیم سمیت عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
-
تفریح ایک دن پہلے
جنت مر زا کی شادی سے متعلق خبریں عروج پر
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
پاکستان ایک دن پہلے
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے ملاقات
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ