Advertisement

انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو ہرا دیا

مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر 88 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 22 2023، 2:12 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو ہرا دیا

لندن: انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد چیلسی کو ہرا دیا۔

مانچسٹر سٹی نے چیلسی کوسخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دی۔دفاعی چیمپئنز کی طرف سے جولین الواریز نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی طرف سے میچ کے 12 ویں منٹ میں جولین الواریز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو چیلسی کے خلاف ایک گول کی برتری دلادی۔

میچ کے پہلے ہاف پر مانچسٹر سٹی کو چیلسی کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بہت حملے کئے تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں۔

دوسرے ہاف میں بہت کوشش کے باوجود مقررہ وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور یوں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد چیلسی کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ اس فتح کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم بنالیا ہے اور وہ 88 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔

Advertisement
Advertisement