زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی، اُن کو مثال بنا کے رکھتی ہیں، شہدا پاک فوج کے لواحقین
ان شہدا ہی سے یہ پاکستان ہےاور ہم بھی انہی سے ہی ہیں


اسلام آباد: شہدا پاک فوج کے لواحقین نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی، اُن کو یاد رکھتی ہیں، اُن کو مثال بنا کے رکھتی ہیں، سینکڑوں آفیسر، سینکڑوں جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں۔یومِ تکریمِ شہداء کے حوالے سے پوری قوم کے نام اہم پیغام میں کیپٹن عارف شہید کے بھائی لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ناصر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو نہیں بھولتی، اُن کو یاد رکھتی ہیں، اُن کو مثال بنا کے رکھتی ہیں۔سینکڑوں آفیسر، سینکڑوں جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں۔
کسی بھی غیر ملکی کارروائی یا ایسی سوچ کو پنپنے نہیں دیں گے جو ہماری افواج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کریں اور وطن کی جڑوں کو کمزور کرے۔میجر راجہ ذیشان شہید کی اہلیہ نے پیغام دیا کہ”9مئی کو جو کچھ بھی ہوا، ہم اُس کی مذمت کرتے ہیں۔
ان شہدا ہی سے یہ پاکستان ہےاور ہم بھی انہی سے ہی ہیں“۔کیپٹن آکاش‘‘ کی والدہ نے دکھ بھرے لہجے میں کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے، کیا اس لئے میرے بیٹے آکاش نے اور دیگر شہدا نے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔
میجر عدیل شاہد شہید کے بھائی نے کہا کہ”یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے حوالے سے میں قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ تمام اسلامی ممالک میں ہماری پاکستانی افواج جو طاقتور ہیں،وہ اپنی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہیں۔یہ لازوال قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ انہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل





