صحت
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سالانہ بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری
اس پروگرام کا بجٹ 6.83 بلین ڈالر رکھا گیا ہے

جنیوا: رکن ممالک نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے 25۔ 2024 کے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
ترک خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے تحریری بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 76 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں ڈبلیو ایچ او کے بجٹ پر بحث ہوئی ۔رکن ممالک نے رکنیت فیس میں 20 فیصد اضافے کا عہد کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے 25 ۔ 2024 پروگرام بجٹ کی منظوری دے دی۔
اس پروگرام کا بجٹ 6.83 بلین ڈالر رکھا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدہانوم گیبریسز نے رکن ممالک کی اس فیصلے پر بھرپور حمایت اور ادارے پر اعتماد کا اظہار کرنے پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔
ممبرشپ فیس میں 20 فیصد اضافہ گزشتہ سال کے متعلقہ فیصلے کے ساتھ قبول کردہ ایک ضمانت ہے، یہ نوٹ کیا گیا کہ عالمی ادارہ صحت کی پائیدار مالیات سے متعلق دیگر سفارشات، جن میں احتساب، گورننس اور فنانسنگ کے حوالے سے اصلاحات شامل ہیں، پر 76ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں جامع بحث کی جائے گی۔
”زندگیوں کے تحفظ ” اور “سب کے لیے صحت” جیسے معاملات پر پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے 21 مئی کو شروع ہونے والا اجلاس 30 مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔
پاکستان
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔
میلا د النبی ﷺ کے موقع پر بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جذبے کو پروان چڑھایا اور گلی محلوں کو خوب سجایا گیا ملک بھر میں بچوں نے گلی محلوں کو سجا کر حضور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔
پاکستان
نجی ٹی وی شو میں شیر افضل مروت اور لیگی رہنما لڑ پڑے، مکوں ،گھونسوں کی بارش
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہواتھا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران گتھم گتھا ہو گئے ، ایک دوسرے پر لاتوں ، گھونسوں ، مکوں کی بارش کر دی ۔
ٹی وی پروگرام میں شو کے دوران دونوں ایک دوسرے کی طرف لڑائی کے ارادے سے بڑھے ،پہلے شیر افضل مروت نے پہل کرتے ہوئے افنان اللہ پر تھپڑوں کی بارش کردی ،بعد ازاں سنیٹر افنان اللہ کی جانب سے جوابی کاروائی ہوئی جس میں دونوں جانب سے بھرپور مقابلہ کیا گیا ۔
مارپیٹ کرتے ہوئے دونوں فرش پر گرپڑے، معاملہ ایک دوسرے سے بحث کے دوران تلخ کلامی سے شروع ہوا، جو نازیبا الفاظ سے ہوتا ہوا مار پیٹ تک پہنچ گیا۔
پروگرام میں موجود ملازمین و دیگر افراد نے ایک دوسرے کو پکڑ کر لڑائی کو ختم کیا ۔
یاد رہے کہ لڑائی سیاسی کشید گی کی وجہ سے ہوئی شو کے دوران دونوں فریقین کی جانب سے نازیبا الفاظ کا تبادلہ کیا گیا ۔
پاکستان
حضور اکرم ﷺکی زندگی بنی نوع انسان کیلئے مشعلِ راہ ہے،چیئرمین سینیٹ کا عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام
ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے کردار گفتار اور اخلاق وعمل سے ثابت کریں کہ ہم آپ ﷺکے امتی ہیں۔ عید میلاد النبیﷺ کے پُرمسرت اور بابرکت موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے مسلمانانِ عالم اسلام اور خاص طور پر اہل وطن کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اس پُر نور مقدس موقع پر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اس بابرکت دن کی فضلیت وسعادت سے ہر مسلمان کا دل نور سے منور کر دے اور وطن عزیز کو اس مقدس دن کی نسبت سے اپنی رحمتوں سے مالا مال اور درپیش مسائل سے نجات دلائے۔ خاتم النبین آنحضرت محمد ﷺصرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ بنی نوع انسان اور تمام کائنات کے لئے رحمتہ العالمین بن کر تشریف لائے۔ اس لحاظ سے 12 ربیع ا لا ول کا دن اسلامی تاریخ کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کیلئے عظیم ترین دن کا درجہ رکھتا ہے۔
یہ دن تمام انسانوں کو نسلی، علاقائی، طبقاتی، لسانی اور جغرافیائی تعصبات کی دلدل سے نکال کر واحدانیت، امن و محبت اور ا تحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ اخوت،بھائی چارے اور مساوات کی فضاء قائم کرنے کے لئے اسوہ حسنہ رسول ﷺکی پیروی ناگریز ہے۔ ہماری بقا ء اور دینی و دنیاوی کامیابی کا انحصار اسوہ حسنہ کی مکمل پیروی پر منحصر ہے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
نیب کیسز بحال: عدالت نے زرداری اور گیلانی کو طلب کرلیا
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق میں شادی کی تقریب میں آتشزدگی، 100 سے زائدہلاک، 150 زخمی
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
تجارت 15 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
تجارت ایک دن پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا