جی این این سوشل

علاقائی

شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،تین سکیورٹی اہلکار سمیت 4 افراد شہید

دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی کے ذریعے کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی وزیرستان  میں  چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،تین سکیورٹی اہلکار سمیت 4 افراد شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شہداء میں 2 سیکیورٹی اہلکار، ایک پولیس اہلکار اور شہری شامل ہے جبکہ دو زخمیوں میں حوالدار منظور اور پولیس اہلکار شاکر شامل ہے۔

 

شہیدوں اور زخمیوں کو میرانشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے ٹکرائی گئی جس سے چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔

علاقائی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے،سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سنگجانی مقدمہ : زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت زرتاج گل اپنے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

اس دوران وکیل صفائی سردار مصروف خان نے  دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تھانہ سنگجانی کے درج مقدمے میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا اور استدعا کی کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے ساتھ ہی اس ضمانت کو بھی سنا جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے  کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد  میں سنگجانی کے مقام پرپاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں نے جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی تھی  جس پرحکومت کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ستائیس اکتوبر 1948 میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم سیاہ کشمیر کے حوالے متفقہ قراردادقومی اسمبلی میں پیش کی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ اس قرارداد پر تمام پارٹیز کے اراکین دستخط موجود ہیں، یہ قرارداد کشمیریوں کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ قرارداد جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کو مسترد کرتا ہے، یہ ایوان بہادر کشمیری عوام کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ ایوان بھارت سے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے قراردادوں پر مخلصانہ عمل درآمد کرے۔

امیر مقام نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا اس دن سے کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll