اطالوی سائیکلسٹ فلپو زانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

18ویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 161کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 25منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 26th 2023, 10:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اطالوی سائیکلسٹ فلپو زانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا

روم: اٹلی کے سائیکلسٹ فلپو زانا نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا اٹھارواں مرحلہ جیت لیا۔ اٹلی میں گیرو ڈی اٹالیہ کا 106 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے اوڈرزو سے زولڈو آلٹو تک کا فیصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی علاقے میں 161کلو میٹر پر محیط تھا۔24 سالہ میزبان سائیکلسٹ فلپو زانا نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانسیسی سائیکلسٹ تھیباٹ پنوٹ کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

18ویں مرحلہ کے فاتح سائیکلسٹ نے مطلوبہ 161کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 25منٹ اور 12 سیکنڈز میں طے کیا۔

ریس میں فرانس کے سائیکلسٹ تھیباٹ پنوٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فرانس کے ہی سائیکل سوار وارن بارگوئل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3448 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔