جی این این سوشل

صحت

ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ،6 کی حالت تشویشناک

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح0.62فیصد رہی اور کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک  میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ،6 کی حالت تشویشناک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے12کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار 949ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے.

اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.62فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

لاہور میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران1202ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3 کا نتیجہ مثبت آیا، مثبت کیسزکی شرح 0.25فیصد 

کھیل

سری لنکا اور افغانستان کےدرمیان تیسرا ون ڈے میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا اور  افغانستان  کےدرمیان 
 تیسرا  ون ڈے میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 7 جون کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

افغانستان ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو نہ صرف 132 رنز سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ۔

سیریز کا تیسرا میچ کانٹے دار ہوگا کیونکہ یہ میچ فیصلہ کن ہوگا جو 7 جون کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔سری لنکا کوداسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شہیدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ایک ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں  کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونا بھی 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے کا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 روپے فی اونس ہو گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا،سعودی وزیر توانائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے اوپیک اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب جولائی میں تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی کرے گا۔تیل کی پیداوار میں کمی کا مقصد قیمتوں کو بڑھانا ہے۔ ضرورت پڑی تو تیل کی پیداوار میں کمی میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے برعکس متحدہ عرب امارات کو تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی قیادت میں اتحادیوں پر مشتمل اوپیک پلس کے وزراء اور اعلیٰ حکام نے ویانا میں اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں پیداواری اہداف سے متعلق سات گھنٹے تک بات چیت کی گئی اور انھوں نے طویل مشاورت کے بعد پیداواری پالیسی سے متعلق معاہدے پر اتفاق کیا ۔ جس کے تحت گروپ نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll