کھیل
ایشیاجونیئر ہاکی کپ،پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تائیوان اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دی تھی

ایشیاجونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف اومان کے شہر صلالہ میں کھیلے گا۔ ایشیا جونیئر ہاکی کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جن کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں پاکستان، بھارت،جاپان، تھائی لینڈ، تائیوان جبکہ پول بی میں کوریا، ملائیشیا،اومان،بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں۔
پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تائیوان کو 1-15 گول سے اور دوسرے میچ میں تھائی لینڈ ک0-9 گول سےشکست دی تھی
پاکستان
جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا،اسد عمر
فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟
سابق جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں، فواد چودھری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔
ایک اور صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ سوال فیصل واوڈا سے پوچھیں
پاکستان
الیکشن میں پی ڈی ایم کی ضمانتیں ضبط ہوں گی،شیخ رشید
پی ٹی آئی چھوڑنے والے ممبران سے قاسم کے ابو کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم دھاندلی کےالیکشن بھی کرالے تب بھی اُن کی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور زیاده ملبہ مسلم لیگ ن پرگرےگا۔
زرمبادلہ کےذخائرترسیلات اجناس بجلی اورگیس کےبل منفی گروتھ منفی سرمایہ کاری ملک کدھرجائےگاغریب قربانی کابکرابنےگابکراخریدنےکی ضروت نہیں چادراورچاردیواری بلڈوزبیٹا بیٹی اوروالدین کواغواکیاقانون کا احترام سیاسی استحکام لازم وملزوم ہےزمینی حقائق بدل چکےہیں بہار آکر رہے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2023
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بزدار بزدلوں کا امام نکلا، قاسم کےابونے ہمیشہ اُس کےلیے بڑا سٹینڈ لیا لیکن وہ بس اسٹینڈ نکلا۔ ایمانداری سےجیتنےوالےکوعزت ملتی ہے۔توڑ پھوڑ میں قاسم کےابو کو چھوڑنے والے منحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑ توڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پی ڈی ایم دھاندلی کےالیکشن بھی کرالےتب بھی اُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی اور زیاده ملبہ مسلم لیگ ن پےگرےگا۔ پیپلز پارٹی جس داؤ پربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی ۔اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گا تو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی۔
توڑپھوڑمیں قاسم کےابوکوچھوڑنےوالےمنحرف ممبران کےنئے سیاسی جوڑتوڑسےکوئی فرق نہیں پڑےگاPDMدھاندلی کےالیکشن بھی کرالےاُنکی ضمانتیں ضبط ہوں گی زیاده ملبہ ن لیگ پےگرےگاpppجس داؤپربیٹھی ہےوہ بھی رسواہوگی اگرکراچی کےمیئرکی سیٹ پرریگ مال استعمال ہو گاتو قومی الیکشن میں ریتی استعمال ہوگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 5, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹرپر چند روزه بندش سےاربوں روپےکانقصان ہوا۔ دوستوں سےمالیاتی مددکی چھٹی اور آئی ایم ایف سےکٹی ہے۔یہ بجٹ خاک پیش کریں گے۔زرمبادلہ کےذخائر، ترسیلات، اجناس، بجلی گیس کےبل اور منفی گروتھ ہے۔
منفی سرمایہ کاری ملک کدھرجائےگا۔ بکرا خریدنےکی ضروت نہیں کیونکہ غریب قربانی کا بکرا بنےگا اور چادراورچاردیواری کو بلڈوز کیا جا چکا ہے۔ بیٹا بیٹی اوروالدین کواغواکیا قانون کا احترام سیاسی استحکام لازم وملزوم ہے۔زمینی حقائق بدل چکےہیں، بہار آکر رہے گی۔
پاکستان
مائنس ون؟ پی ٹی آئی کے بانی ممبر اکبر ایس بابر نے اندر کی خبر دیدی
آج جو چھلانگیں مار نکل رہے ہیں انہیں لوگوں نے اس کشتی میں سوراخ کئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے بنیاد رکھنے والے بانی سینئر رہنما اکبر ایس بابر نے جی این این کو انٹرویو میں کہا کہ آج پارٹی جو تباہ حالی اور انتشار کا شکار ہے پارٹی جن اصولوں پر بنائی گئی تھی ان پر عمل پیرا رہتی تو آج یہ حالت نہ ہوتی، ہم نے جب پارٹی کی بنیاد رکھی تھی تو اس میں جو رہنما اصول تھے جس میں ورکر کی کیا حیثیت ہوگی، کرپشن کا کیسے قلع قمع کیا جائے گا، اس طرح کے بہت سے پہلو شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ 2011 میں پارٹی جب بے راہ روی کا شکار ہوتی دیکھ کر اور پارٹی میں غیر قانونی ذریعے سے پیسہ آرہا ہے جو ہمارے منشور کیخلاف تھا مجھے توقع تھی کہ عمران خان پارٹی کے بنیادی اصولوں کا ساتھ دے گا مگر ایسا نہیں تھا، اس سمجھ گیا تھا کہ یہ پارٹی نہ صرف خود ڈوبے گی بلکے ملک کو بھی نقصان پہنچائے گی۔
یہ جو آج پی ٹی آئی کے انقلابی بنتے تھے آج جو چھلانگیں مار نکل رہے ہیں انہیں لوگوں نے اس کشتی میں سوراخ کئے ہیں۔
فارن فنڈنگ کیس کے متعلق سوال کے جواب میں اکبر ایس بابر نے جی این این پلس کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 8 سال بعد آیا جس پر ابھی بھی عملدرآمد ہونا باقی ہے، آٹھ سالوں میں ہر قسم کے مرحلے سے گزرا ہوں قتل کرنے کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں، عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے بتایا کہ میرے خلاف منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
مائنس ون ہونے یا مائنس 10 قانون کے مطابق سب کو سزا ملنی چاہیے، جہاں تک میرا کسی پارٹی میں جانے کا سوال ہے تو میں اسی پارٹی کی ازسرنو تجدید نو کرونگا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
ہم فوج کے ساتھ ہیں، ہمارا ان لوگوں سے کوئی لینا دینا نہیں جوفوج کے خلاف ہیں:پرویز الٰہی
-
جرم 2 دن پہلے
بھارت میں مسافرٹرین خوفناک حادثے کا شکار، 50 سے زائد افراد ہلاک
-
تفریح 21 گھنٹے پہلے
اداکارہ سلوچنا لتکر 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو گرفتار نہیں کیا: کے پی پولیس
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی دونوں مقدمات میں بری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد دہشت گردی عدالت سے بری
-
پاکستان 2 دن پہلے
شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج