صحت
ملک میں کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے ، این آئی ایچ
کورونا وائرس کے دو ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے3کیس رپورٹ ہوئے اور6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
ہفتہ کو این آئی ایچ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے دو ہزار 573 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.12فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ،تاہم 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحادضروری ہے ، انوارلحق کاکڑ
انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے دنیا کو گلوبل ویلیج بننا ہو گا

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد بنانے پر زوردیا ہے ۔
وہ آج دبئی میں کاپ 28کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پاکستان پویلین میں '' لیونگ انڈس انیشیٹو'' سے خطاب کررہے تھے ، اسی دوران انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ہمیں گلوبل ویلیج بننا ہو گا ۔
وزیراعظم نے کہاکہ لیونگ انڈس انیشیٹو فلیگ شپ عالمی موسمیاتی تبدیلی کی فنانسنگ 78 ارب ڈالر کا فلیگ شپ منصوبہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا زیادہ تر حصہ دریائے سندھ کے سسٹم کے اندر واقع ہے، اس لئے پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کو موافق بنانے کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کیلئے انڈس بین کو موافق بنانا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ مستقبل میں سیلاب اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کیلئے پاکستانی کاوشوں میں مرکز ی حیثیت رکھتا ہے ۔
انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ اس سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں کا فائدہ ہوگا بلکہ یہ عالمی سطح پر ماحولیاتی حدت کیلئے ایک نمونے کے طورپر بھی کام کرے گا ۔
انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری ونجی شعبے ، شہریوں اور معاشرے کومتحرک کرنے کی ضرورت پر زوردیا ۔
پاکستان
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 342 سے کم ہو کر 336 ہو گئی، نوتی فکیشن جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کے اپنے حالیہ نوٹیفکیشن میں قومی اسمبلی (این اے) کی نشستوں کی تعداد 336 کردی جس کے بعد قومی اسمبلی کی 6 جنرل نشستیں کم ہو گئیں۔ قبل ازیں قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 342 تھی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ حلقہ بندیوں کی فہرست میں قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 272 سے کم ہو کر 266 رہ گئی ہے۔ حد بندی کے عمل کے بعد، انضمام شدہ اضلاع کے لیے قومی اسمبلی کی نشستیں گزشتہ 12 سے کم کر کے 6 کر دی گئی ہیں۔ یہ ایڈجسٹمنٹ 25ویں آئینی ترمیم کی دفعات کے مطابق ہے، جس کے بعد وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں ضم ہو گئے ہیں۔
قومی اسمبلی میں پنجاب کی 141 جنرل نشستیں ہوں گی، سندھ کی 61، خیبرپختونخوا کی 45، بلوچستان کی 16 اور اسلام آباد کی تین نشستیں ہوں گی۔ خواتین کے لیے 60 مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ اقلیتوں کے لیے 10 نشستیں ہوں گی۔پنجاب اسمبلی میں 371 نشستیں ہوں گی جن میں سے 297 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ سندھ اسمبلی میں 168 نشستیں ہوں گی جن میں سے 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 145 نشستیں ہوں گی جن میں سے 115 جنرل نشستیں ہوں گی۔ بلوچستان اسمبلی کی 65 نشستیں ہوں گی جن میں سے 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ وزیرستان کے تین اضلاع لوئر ساؤتھ، اپر ساؤتھ، اور نارتھ کی اب ایک ہی نشست ہو گی قبل ازیں ان کی الگ الگ نمائندگی تھی ۔ جنوبی وزیرستان، جو دو اضلاع میں تقسیم ہوا اور شمالی وزیرستان جو پہلے ایک ایک نشست رکھتے تھےاب مشترکہ نمائندگی رکھتے ہیں۔مزید یہ کہ فاٹا کا سابقہ ضلع اورکزئی ہنگو کے ساتھ ضم ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ان کی متعلقہ نشستیں ایک ہی حلقے میں شامل ہو گئی ہیں۔
ضلع کرم کی دو نشستیں، جو پہلے فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم تھیں، اب ایک میں ضم ہو گئی ہیں۔1973 کی حد بندی میں، سابق فاٹا کے پاس گزشتہ مردم شماری کے مطابق قومی اسمبلی کی آٹھ نشستیں تھیں۔ جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں انضمام شدہ اضلاع کو 12 نشستیں دی گئی تھیں۔ای سی پی نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے اور انتخابات حال ہی میں جاری کردہ حلقوں کی
پاکستان
سندھ کے مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے

سندھ کلچر ڈے کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
کراچی میں مرکزی تقریب کراچی پریس کلب کے قریب منعقد ہوگی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
جیکب آباد میں سندھی کلچر ڈی کے حوالے سے نجی اسکول میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا جہاں پر بچوں نے ثقافتی لباس زیبِ تن کرکے ثقافت کو اجاگر کیا، ہر طرف اجرک ٹوپی اور سندھ کے ثقافت کے رنگ بکھر گئے۔
شاندار تقریب میں ثقافتی کھانے بھی تیار کئے گئے، اسکول کے بچوں نے ثقافتی لباس زیب تن کرکے ٹیبلوز پیش کئے۔
حیدرآباد میں بھی یوم ثقافت سندھ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے حیدرآباد میں مرکزی اسٹیج سجایا گیا ہے جہاں نوجوان سندھی گیتوں پر والہانہ رقص کیا۔سندھی ٹوپی اجرک کے ساتھ ثقافتی دن منانے والوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا اور ایک دوسرے کو اجرک ٹوپی پہنا کر مبارک باد دی۔
اس دن کو منانے والوں کا کہنا تھا کہ ملک میں ثقافت کا فروغ کرے بھائی چارے کی فضا کو پروان پڑھایا جاسکتا ہے۔
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی
-
تفریح ایک دن پہلے
جنت مر زا کی شادی سے متعلق خبریں عروج پر
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان شرائط طے پا گئیں
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی