سعودی عرب اور امریکہ نے جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کا خیرمقدم کیا

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع ہوگئی۔ سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے وقت ملے گا۔ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان طاقت کی کشمکش شروع ہوئی جس میں سیکڑوں افراد ہلاک اور تقریباً 1.4 ملین افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں ایک ہفتے کے جنگ بندی معاہدے میں توسیع پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد انسانی امداد کی تقسیم کی اجازت دینا ہے۔

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 hours ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 5 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 4 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 4 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 3 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 hours ago