جی این این سوشل

صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ

مثبت کیسز کی شرح0.27فیصد رہی ، این آئی ایچ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7کیس رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے7 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 7 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جمعہ کو این آئی ایچ کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 592 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے7 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح 0.27 فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا تاہم 7 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

پاکستان

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

منفی پروپیگنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، سربراہ پاک فوج کا تقریب سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 معاشی استحکام کے بغیر مکمل خودمختاری کا تصور ممکن نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ گرین پاکستان اینیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا پر ٹرولز عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئیے، ہم سب مل کر منفی قوتوں کورد کریں اور ملکی استحکام پر مرکوز رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستانی نژاد اسکاٹش وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن  کا  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نژاد اسکاٹش وزیر اعظم کے خلاف اپوزیشن  کا  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کے خلاف اپوزیشن  نے  تحریک عدم اعتماد لانےکا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حمزہ یوسف کو اتحادی جماعت اسکاٹش گرین سے اختلافات کا سامنا ہے جس کے باعث حمزہ یوسف کیلئے اعتمادکا ووٹ لینا مشکل ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حمزہ یوسف کو اپنی اسکاٹس نیشنل پارٹی کے 63 ممبران کی حمایت حاصل ہے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس بھی 63 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت موجود ہے۔

برطانوی میڈیا کابتانا ہے کہ  حکومت اور اپوزیشن کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں پریزائیڈنگ افسر  ووٹ کاسٹ کرےگا، روایتی طور پر  پریذائیڈنگ افسر حکومت کے حق میں ووٹ دیتا ہے۔

یاد رہے کہ  پاکستانی نژادنحمزہ یوسف 29 مارچ 2023 کو اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (وزیراعظم) منتخب ہوئے تھے، انہیں اسکاٹ لینڈ کے سب سے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll