فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز،آئیگا نتالیہ سوئیٹک ،ایلینا ریباکینا اور کو کو گف تیسرے رائونڈ میں داخل
کیز اور کروشین کھلاڑی پیٹرا مارٹک میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر سے باہر ہوگئیں


پیرس: پولینڈ کی ٹینس سٹار عالمی نمبر ایک ، میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا سوئیٹک ، قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا اور امریکی نو عمر ٹینس سٹار کوکو گف اپنی فتوحات کو جاری رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ امریکی ٹینس کھلاڑی میڈیسن کیز اور کروشین کھلاڑی پیٹرا مارٹک میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر سے باہر ہوگئیں۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ میگا ایونٹ کے ویمن سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈاور دفاعی چیمپئن آئیگا،
سوئیٹک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی کلیئر لیو کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان مقابلہ چین کی وانگ ژینیو سے ہوگا۔
قزاخستان کی ایلینا ریبا کینا نے بھی میگا ایونٹ کی دوسری رکاوٹ عبور کرلی ، 23 سالہ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی لنڈا نوسکووا کو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہر اکر تیسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں امریکا کی کو کو گف نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریا کی حریف کھلاڑی جولیا گرابھر کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6 سے مات دے کر تیسرے رائونڈ میں جگہ بنالی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 25 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل





