جی این این سوشل

کھیل

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے شروع ہوگا

فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر زانعام کی حقدار ٹھہرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لندن: آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 7 جون سےکیننگٹن اوول، لندن میں شروع ہوگا۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کی سری لنکا کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ ہی بھارت نے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔ آسٹریلیا اور بھارتی ٹیموں کو عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے 7جون سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پنجہ آزمائی کرنا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فائنل لائن اپ مکمل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان7 جون سے انگلینڈ میں شیڈول ہے۔ دونوں فائنلسٹ ٹیمیں رواں ماہ کے آخر میں انگلینڈ پہنچ جائیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم فائنل میچ کھیلنے کے بعد انگلینڈ میں ہی رکے گی جہاں وہ میزبان انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کھیلے گی۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ بھارتی ٹیم کو مایہ ناز بلے باز روہت شرما لیڈ کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی فاتح ٹیم 16 لاکھ امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہرے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں ملیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ کن میچ 7 سے 11 جون تک اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ 12 جون ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ کی انعامی رقم چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کے برابر تھی ۔کین ولیمسن کی زیرقیادت نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو سال قبل ساؤتھمپٹن ​​میں بھارتی ٹیم کو فائنل میں 8وکٹوں سے شکست دی تھی اور فاتح قرار پائی تھی اور فاتح ٹیم کو شاندار میس کے علاوہ 16لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا گیا تھا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 کے تمام 9 ٹیموں میں 38لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم تقسیم ہوگی۔ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23 ۔ 2021 سٹینڈنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے 4 لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر حاصل کئے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے جس پر وہ 3لاکھ 50ہزار امریکی ڈالر انعام کی حقدار ٹھہری ہے۔

 

پاکستان

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر سیف کی بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، تاہم مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اس کی تردید کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی جبکہ شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور ان  کے ساتھ  سیاسی معاملات دیکھیں گی، آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی، تحریک انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا کوئی اجلاس طلب نہیں کیا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، سی ایم ہاؤس میں اس وقت پارٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہورہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے، حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد : جسٹس یحییٰ آفریدی 26اکتوبر کل بطور چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
 نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہو گی،جسٹس یحیی آفریدی کی تقریب حلف برداری کیلئے مہمانوں کی فہرست مانگ لی ،تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔
 مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے، حلف برداری تقریب کل صبح 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔    

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بنوں :پولیس گاڑی پر فائرنگ ، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار شہید

سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنوں :پولیس گاڑی پر فائرنگ   ، ایس ایچ او سمیت  پولیس  اہلکار شہید


بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محافظ سمیت جاں بحق ہو گئے۔
خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں پولیس موبائل  فائرنگ  کے نتیجے میں ایساایچ او تھانہ جانی خیل سمیت ایک اہلکار جاں بحق  جبکی ایک اہلکار زخمی ہو ا ہے جس کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق  فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب پولیس معمول کے گشت پر تھی،واقعے کے فورا  بعد پولیس کی نفری طلب کر کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ۔
بنوں واقعے پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہدا درجات  کی بلندی کے کے بلندی کے  لیے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پر عزم ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات میانوالی  میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ خوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، جبکہ گزشتہ رات ہی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں زام ایف سی چیک پوسٹ پر فتنہ خوارج کے حملے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll