جی این این سوشل

کھیل

سری لنکا اور افغانستان کےدرمیان تیسرا ون ڈے میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا

دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سری لنکا اور  افغانستان  کےدرمیان 
 تیسرا  ون ڈے میچ 7 جون کو کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سری لنکا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ 7 جون کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

افغانستان ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، تاہم دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم کو نہ صرف 132 رنز سے شکست دی بلکہ سیریز بھی 1-1 سے برابر کر دی ۔

سیریز کا تیسرا میچ کانٹے دار ہوگا کیونکہ یہ میچ فیصلہ کن ہوگا جو 7 جون کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا ۔سری لنکا کوداسن شاناکا لیڈ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم حشمت اللہ شہیدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی

دنیا

لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی

بیروت کے گردونواح میں حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان :پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے،8 شہید، 2500 سے زائد زخمی

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال سامنے آیا ہے۔ پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے اس حملوں کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ ایرانی سفیر، حزب اللہ کے متعدد اراکین سمیت 2 ہزار 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد نے نیوز کانفرنس کے دوران تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں پیجرز پھٹنے کے واقعات میں 8 افراد شہید جب کہ 2 ہزار 750 زخمی ہوئے ہیں، لبنان کے حکام کا کہنا تھا کہ 200 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

حزب اللہ کے اہلکاروں کے ہاتھ میں پکڑے ہوئے وائر لیس سیٹ اچانک دھماکے سے پھٹ گئے ، جو کہ آپس میں رابطے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔

قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے میں حزب اللہ کے ایک ہزار سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ، زخمی ہونے والوں میں ایران کے سفیر مجبتی امانی بھی شامل ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

بیروت کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور خون کے عطیات کی اپیل کی جارہی ہے ، زخمی ہونے والے اہلکاروں کو تیزی کے ساتھ ہسپتالوں کی جانب بھیجا جارہاہے ۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام میں بڑا سائبر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں پیجر دھماکے سے پھٹ گئے اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

ایران کی جانب سے فوری طور کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

ملتان : جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ہدف پاکستان کے سامنے رکھا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 47 نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی کے حملے شدت اختیار کر گئے، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ ڈینگی آؤٹ بریک کا مرکز پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقے بن گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 415 تک پہنچ چکی ہے۔

ڈینگی کے 22 نئے مریض پوٹھوہار ٹاؤن 4 میونسپل کارپوریشن علاقوں سے آئے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ ایریا سے 8 اور چکلالہ سے 9 مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسی طرح ٹیکسلا کینٹ، ٹیکسلا رولر کلرسیداں پوٹھوہار رولر سے 4 مریض آئے۔

رواں سیزن میں کانگو کے 2 ملیریا کے 651مریض آئے ۔ اب تک منکی پاکس کا کوئی مریض نہیں آیا۔ رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کے خلاف 2717 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ 768عمارتیں سر بمہر اور 2173 چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll