جی این این سوشل

پاکستان

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے سے علاقائی تعاون اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، وزیراعظم

عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تاپی گیس پائپ لائن  منصوبے سے علاقائی تعاون اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، وزیراعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تاپی خطے کی خوشحالی کے لئے اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے خطے کو قدرتی گیس کی فراہمی ممکن ہو گی۔

عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، اس منصوبے سےعلاقائی تعاون اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کوتاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا دستخطوں کی تقریب جمعرات کو یہاں منعقد ہوئی۔

تقریب میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے وزیرمملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور ترکمانستان کےوزیر مملکت و ترکمن گیس کے چیئرمین مکسات بابائیف نے دستخط کئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج ایک بڑا دن ہے ، پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس عملدرآمد منصوبے پر دستخط کئے ہیں۔

اس کے لئے ترکمانستان کے صدر اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں۔ تاپی اس پورے خطے کی خوشحالی کے لئے بہت اہم منصوبہ ہے۔ یہ منصوبہ اشک آباد سے شرو ع ہو گا اور افغانستان اور پاکستان سے بھارت تک مکمل کیاجائے گا۔ اس سے اس خطے کو منصوبے پر ٹھوس یقین دہانیوں اور باہمی طور پر طے شدہ شرائط کے مطابق قدرتی گیس کے حصول میں مدد ملے گی۔

عالمی حالات کے تناظر میں آج توانائی ایک حقیقی چیلنج بن چکا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے جامع پالیسیوں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاپی سے علاقائی تعاون اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

 

کھیل

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان آج فائنل میں مدمقابل ہوں گے

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج پاکستان اور جاپان کے درمیان شام 5:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں 30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان نے ایونٹ میں پانچ میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان نے ملائیشیا، جنوبی کوریا اور کینیڈا کو شکست دی جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا کہ اذلان شاہ کپ کا فائنل پورے پاکستان میں براہ راست نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 4 سے 11 مئی تک جاری رہنے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، کینیڈا، جاپان، نیوزی لینڈ اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

پاکستان اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے اور فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اس سے قبل 29ویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

افغانستان میں سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

صرف صوبہ بغلان میں1500 تک گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوا اور100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں سیلاب سے 200 سے زائد افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے غیرملکی میڈیا کو بتایا کہ جمعہ کے روز ہونے والی شدید بارشوں سے بڑے پیمانے پر سیلاب آنے سے صوبہ بغلان میں 200 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں مکانات تباہ یا تباہ ہو گئے۔

افغانستان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئےبتایا  صرف صوبہ بغلان 1500 تک گھروں کو نقصان پہنچا یا تباہ ہوا اور100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔

طالبان کے سرکاری حکام نے بتایا کہ جمعہ کی رات تک 62 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کے روز پہلے ٹویٹر پر ایک بیان میں مرنے والوں اور زخمیوں کی تعداد بارے کہا کہ ہمارے سیکڑوں ساتھی شہری ان تباہ کن سیلابوں سے لقمہ اجل بن گئے۔

افغانستان کے متعدد صوبوں میں شدید سیلاب آیا، شمالی صوبہ تخار میں حکام نے ہفتے کے روز 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ہونے والی بارشوں نے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں، وسطی صوبہ غور اور مغربی ہرات میں بھی بھاری نقصان پہنچایا۔

افغان وزارت دفاع نے کہا کہ ایمرجنسی اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے اور وہ زخمیوں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

افغانستان جس میں نسبتاً خشک موسم سرما تھا، جس کی وجہ سے مٹی کے لیے بارش کو جذب کرنا زیادہ مشکل ہو گیا تھا، موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔

چار دہائیوں کی جنگ سے تباہ ہونے والی قوم دنیا کی غریب ترین قوموں میں سے ایک ہے اور سائنسدانوں کے مطابق گلوبل وارمنگ کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے سب سے زیادہ تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزاد کشمیر کی صورتحال پر صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاملے کے حل کے لیے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے،ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر کی صورتحال پر صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو معاملے کے حل کے لیے تجاویز لانے کی ہدایت کی ہے۔

آزاد کشمیر کے وزرا اور پارٹی عہدیدار معاملے پر صدر مملکت کو بریفنگ دیں گے ،آزاد کشمیر احتجاج اور مطالبات سے صدر مملکت کو آگاہ کریں گے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر مملکت نے پارلیمانی پارٹی پیپلز پارٹی بھی آج طلب کر لیاہے ،پیپلز پارٹی کشمیر کے وزراءاور پارٹی عہدیدار آجکے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز 10 مئی سے آزاد کشمیر میں سستی بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی کے لیے احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔ہڑتال اور احتجاج کے آج تیسرے روز آزاد کشمیر بھر میں تمام کاروباری مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

 آزاد جموں و کشمیر میں مہنگی بجلی کیخلاف ہونے والا احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے، احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان متعدد مقامات پر جھڑپیں ہوئیں اور فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ کی تھی۔

مظاہرین نے مہنگی بجلی نہ منظور، مہنگا آٹا نہ منظور کے نعرے لگائے، ضلعی انتظامیہ نے میر پور میں دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے۔

مظاہرین کے ساتھ تصادم کےدوران گولی لگنے سے زخمی اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس نے 100 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جھڑپ کے دوران نوجوان دریائے نیلم میں گر گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے مہنگائی اور ٹیکسز کے خلاف میرپور سے مظفرآباد تک لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll