نیب آرڈیننس 1999 کے تحت فوج کے حاضرسروس افسران کے علاوہ کسی کو استثنا حاصل نہیں ، عرفان قادر
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب کی پریس کانفرنس


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس 1999 کے تحت فوج کے حاضرسروس افسران کے علاوہ کسی کو استثنا حاصل نہیں ہے۔
این سی اے 190 ملین پائونڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان ، ان کی اہلیہ، فرح گوگی اور ان کے شوہر کے خلاف مزید ثبوت سامنے آئے ہیں،فرح گوگی اور اس کے شوہر کے اکائونٹ میں ساڑھے 4ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، ان کو وطن واپس لانے کےلئے کوششیں جاری ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھرکو بدعنوانی کا سامنا ہے،اسی طرح دنیا بھرمیں کرپشن اور بدعنوانی کی وجہ سے احتساب کا عمل بھی جاری ہے۔
بدعنوانی وہ فعل ہے جس سے کسی کوناجائز فائدہ یا نقصان ہو اور قانون اس کی اجازت نہ دیتا ہو، اقوام متحدہ کے بدعنوانی کی روک تھام کے کنونشن پر پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک نے دستخط کررکھے ہیں، دنیا کے تمام ممالک بدعنوانی کے خاتمے کےلئے ہم آہنگی کے خواہاں ہیں، پاکستان بدعنوانی کے خاتمے کےلئے دیگرممالک کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 23 minutes ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 43 minutes ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- a day ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 days ago
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 days ago
