علاقائی

لاہور میں برفباری، درجہ حرارت 40 سے 10- ہوگیا

اب گرمیوں میں بھی شدید سردی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جون 9 2023، 9:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور میں برفباری، درجہ حرارت 40 سے 10-  ہوگیا

لاہور: گرمیوں کے موسم میں آپ نے شمالی علاقہ جات کا سفر کیا ہی ہوگا، لیکن اب کہیں جانے کی ضرورت نہیں رہی۔

جی ہاں! لاہور بحریہ ٹاؤن میں ونٹر لینڈ کے نام سے ایک تفریح گاہ کے قیام سے اب گرمیوں میں بھی شدید سردی سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے، جہاں بڑے بڑے اے سی نصب ہیں برف بنانے والی مشینں نصب ہیں۔

عوامی رائے کے مطابق یہاں گرم لباس کے ساتھ بند جوتے (بوٹ) بھی پہن کر آنا چاہیے۔