آرمی کے محمد شہباز علی انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے،پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن


پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ کیلئے قومی باسکٹ بال ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آرمی کے محمد شہباز علی انٹرنیشنل مقابلوں میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ سے رواں سال الحاق کے بعد قومی باسکٹ بال ٹیم پہلے انٹرنیشنل باسکٹ بال مقابلوں میں شرکت کرے گی جس کا مقصد آئندہ سال منعقد ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریاں ہے۔ طویل عرصے کے بعد پاکستان باسکٹ بال ٹیم کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے جا رہی ہے۔ ایونٹ میں شرکت کا مقصد کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرناہے تاکہ انہیں تجربہ مل سکے۔
خالد بشیر نے کہا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کے خصوصی مشکور ہیں جن کی بھرپور سپورٹ کی بدولت نہ صرف فیڈریشن نے ایک ماہ سے زائد قومی باسکٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ لگایا بلکہ پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کر رہا ہے جبکہ فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اوج ظہور نے کیمپ کے انعقادکے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔خالد بشیر کے مطابق انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہوگا جبکہ فیڈریشن کا ٹارگٹ آئندہ سال منعقد ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے لئے میڈل جیتنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 15جون سے 22جون تک مالدیپ میں کھیلی جانیوالی پانچ ملکی انٹرنیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان، مالدیپ ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ ایونٹ میں قومی باسکٹ بال ٹیم کی قیادت محمد شہباز علی کریں گے جبکہ سکواڈ میں عبد الوہاب ، محمد عمیر جان، زین الحسن خان، محمد شاہد، عماد احمد، ضیا الرحمن، ثاقب اللہ محسود، مہتاب اکرم اور شیراز اسلم شامل ہیں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 5 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل






