80 ہزار فوجی اتحادیوں کو یقین دلانے اور روسی جارحیت کو روکنے کے لیے یورپ میں تعینات کیا گیا ہے،امریکی صدر


امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کانگریس کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ نیٹو افواج میں اس وقت 80 ہزار امریکی فوجی یورپ میں موجود ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دستاویز میں کہا گیا ہے کہ امریکا کے 80 ہزار فوجی اہلکاروں کو اتحادیوں کو یقین دلانے اور مزید روسی جارحیت کو روکنے کے لیے یورپ میں نیٹو کے ممالک میں تعینات کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس وقت نیٹو کی کوسوو فورس کی افرادی قوت 3 ہزار 800 ہے جن میں امریکی فوجیوں کی تعداد 591 ہے ۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 2 ہزار 657 امریکی فوجی سعودی عرب میں تعینات ہیں ،یہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ، یہ فوجی فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی طیاروں کے آپریشن میں معاونت بھی فراہم کرتے ہیں ۔
دستاویزات کے مطابق داعش سے نمٹنے کے لیے اردن میں تقریباً2ہزار 900امریکی فوجی تعینات کیے گئے ہیں، لبنانی حکومت کی درخواست پر89 امریکی فوجی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کر رہے ہیں۔ داعش سے نمٹنے کے لیے ترکیہ اور یمن میں امریکی افواج بھی تعینات کی گئی ہیں لیکن خط میں ان کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی ۔
جو بائیڈن نے سوڈان میں امریکی فوجی کارروائیوں کا ذکر کیا جن میں امریکی شہریوں کو انخلا فراہم کرنا تھا۔خط میں کہا گیا ہے انہوں نے 23 اپریل کو ملنے والی اطلاعات کے بعد امریکی فوجی اہلکاروں کو سوڈان میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے جواب میں دارالحکومت خرطوم سے امریکی سفارتی اہلکاروں اور دیگر افراد کے انخلاکے لیے آپریشن کرنے کی ہدایت کی

نیپال میں فیس بک سمیت کئی بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرنے کا فیصلہ
- 18 منٹ قبل

پنجاب کے ضلع اٹک میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
- 4 گھنٹے قبل

فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا:سیاحوں کی بس گہری کھائی میں جاگری، 15 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- چند سیکنڈ قبل

بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم مسجد کے زیرِ تعمیر مینار کومنہدم کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان حکومت نے 5 اور 6 ستمبر کو صوبے بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

آئی سی سی: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹس اور افتتاحی تقریب کی تفصیلات کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں مون سون کے 10 واں اسپیل کل سے شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 31 منٹ قبل

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے، امریکا کی دھمکی
- 4 گھنٹے قبل