مقابلوں میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملا


لندن: سپین کے نامور ٹینس سٹاراور عالمی نمبر دو کارلوس الکاراز نے اے ٹی پی کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 20 سالہ ہسپانوی کھلاڑی نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلین حریف ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر کیریئر کا پہلا گراس کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اے ٹی پی کوئنز کلب اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے دارالحکومت اور مشہور شہر لندن میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع ملا ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں سپین کے 20 سالہ ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلین حریف ٹینس کھلاڑی الیکس ڈی مینور کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔
کارلوس الکاراز نے نہ صرف گراس کورٹ پر اپنا پہلا ٹائٹل جیتا بلکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں سربین ٹینس سٹار سے دوبارہ پہلی پوزیشن بھی چھین لی۔ اس فتح کے بعد کارلوس الکاراز رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں ٹاپ سیڈ بھی ہوں گے۔ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 3 جولائی سے شروع ہوگا۔\932

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 2 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 2 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- ایک گھنٹہ قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 5 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 5 گھنٹے قبل