پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا


آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔
شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔
GET YOUR CALENDARS READY! ?️?
— ICC (@ICC) June 27, 2023
The ICC Men's @cricketworldcup 2023 schedule is out now ⬇️#CWC23https://t.co/j62Erj3d2c
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- ایک گھنٹہ قبل

رینجرز ریکروٹس کی 32 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 7 گھنٹے قبل
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن کو شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کا ڈیرہ اسماعیل خان جیل کا دورہ
- 4 گھنٹے قبل

نیوزی لینڈ کی بنگلادیش کیخلاف جیت ، پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 7 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد
- 4 گھنٹے قبل

فرانس : روسی قونصل خانے پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی ملک مخالف پروپیگینڈہ چلا رہی ہے ، احسن اقبال
- 4 گھنٹے قبل

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل