Advertisement
پاکستان

پنجاب بھر کے سکولوں کو عید تک بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب کے تمام اضلاع کے سرکاری و نجی سکول عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 28th 2021, 10:54 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   پنجاب کے تمام اضلاع کے سرکاری و نجی سکول عید الفطر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے  محکمہ سکول ایجوکیشن نے مراسلہ جاری کر دیا  ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ تمام اضلاع کے سرکاری و نجی سکول 29 اپریل سے عید الفطر تک بند رہیں گے ،سرکاری و نجی سکول کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید142افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار329ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 04ہزار 939ہو گئی ہے ۔ملک میں فعال میریضوں کی تعداد87ہزار 794 ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ93ہزار 468ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 8ہزار 097افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 79ہزار 272ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 605 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 14ہزار661ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3156افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 21ہزار803کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 232مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد73 ہزار804جبکہ اموات کی تعداد670تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 272افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 105افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار659ہوچکی ہے جبکہ 464افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں  5770فرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ 99 ہزار816مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 7 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 12 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 دن قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
Advertisement