کیلیفورنیا: سرخ سیارے (مریخ ) پر ناسا کے "انجینیٹی" ہیلی کاپٹر کی تیسری کامیاب پروازمکمل ہوگئی ہے۔

جیٹ پروپلشن لیبارٹری ، ناسا کے مطابق تیسری پرواز میں "انجینیٹی" ہیلی کاپٹر 5 میٹر کی بلندی تک پہنچا۔
25 اور 26 اپریل 2021 کی درمیانی رات ہونے والی اس تجرباتی پرواز میں " انجینیٹی" ہیلی کاپٹر نے اضافی طور پر 50 میٹر کا فاصلہ بھی طے کیا۔دوران پرواز "انجینیٹی" کی رفتار7.2 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔
جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے یوٹیوب پر انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی تیسری تجرباتی پرواز کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
ویڈیو میں " انجینیٹی" ہیلی کاپٹر کو دائیں جانب پرواز کرکے کیمرے کی نظروں سے اوجھل ہوتے اور کچھ دیر بعد واپس اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔
" انجینیٹی" ہیلی کاپٹر نے دوران پرواز نصب کیمرے سے ارد گرد کی کچھ تصویریں کھینچی ہیں ، ان میں سے کچھ جیٹ پروپلشن لیبارٹری نے اپنی پریس ریلیز میں بھی شامل کی ہیں۔
آنے والے وقت میں انجینیٹی ہیلی کاپٹر کی آزمائشی پروازوں کے ذریعے مریخ کے وسیع تر علاقے کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس سے قبل دوسری پرواز میں " انجینیٹی " ہیلی کاپٹر 16 فٹ کی بلندی تک پہنچا اور ایک جانب 7 فٹ ہٹنے کے بعد واپس اپنے پہلے مقام پر آگیا جبکہ پرواز مکمل ہونے پر وہ ٹھیک اسی جگہ دوبارہ اُترا کہ جہاں سے اس نے پرواز کی تھی۔

اکوڑہ خٹک خودکش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامدالحق کی نمازہ جنازہ ادا،والد کے پہلو میں سپردخاک
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہورہا ہے،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک
- 6 گھنٹے قبل

سمندری گھاس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
- 24 منٹ قبل

چیمپیئنز ٹرافی:انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں رواں سالپولیو کا چھٹا کیس سامنے آ گیا،مجموعی تعداد 74 ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

لاہور:ٹریفک وارڈن کا معذور رکشہ ڈرائیور پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل
- 3 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر قتل کیس: محکمہ پراسیکیوشن کا پولیس انویسٹی گیشن پر عدم اطمینان کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: صدر میں پریڈی تھانے پر کریکر حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار کی رقم ملے گی
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل
ایس سی او کا نکیال میں فری لانسنگ ہب کا قیام
- 28 منٹ قبل

نامور بالی وڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
- 3 گھنٹے قبل