آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز میں 0-2 سے اپنے نام کر لی
دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر بین سٹوکس نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس دوران انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹس کھیلتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا۔
آخری روز ایک دلچسپ مرحلہ دیکھنے کو ملا جب جونی بیرسٹو ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوئے اس دوران سٹیڈیم میں فیصلے کے خلاف بھرپور صدائیں بلند کی گئیں۔
انگلش کپتان 155 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 83 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
بین سٹوکس الیون ہدف کے تعاقب میں 327 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ نے 3.3 شکار کیے۔
اس سے قبل دوسری اننگز میں 279 ر نز بنائے تھے اور حریف ٹیم کو 371 رنز کا ہدف دیا تھا، عثمان خواجہ 77 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔
میچ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر سٹیو سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 17 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی سازشیں ناکام، حملہ آور بھارتی نکلے
- 34 منٹ قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 16 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 17 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 3 منٹ قبل

پاک بحریہ کاسمند ر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ
- 41 منٹ قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 16 گھنٹے قبل

چند وکیلوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا، ہدایتکارہ سنگیتا کا الزام
- 30 منٹ قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 16 گھنٹے قبل

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ میں بیان
- 19 منٹ قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل




