انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریزکا تیسرا ٹیسٹ میچ 6جولائی سے لیڈزمیں شروع ہوگا
دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا


لندن: انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 6 سے 10جولائی تک ہیڈنگلے ،لیڈز میں کھیلا جائےگا۔ مہمان آسٹریلوی ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔
کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 43 رنز سے ہرایا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی تک ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ ایشز سیریز کے پانچوں میچز انہی پانچ مقامات پر کھیلےجائیں گے جہاں پر 2019کی ایشیز سیریز کے میچز کھیلے گئے تھے۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 72 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں آسٹریلیا کا پلہ باری ہے۔ 34 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔6 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔
یہ سیریز مجموعی طور پر 73ویں ایشز سیریز اور انگلینڈ میں ہونے والی 37ویں سیریز ہے ۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو 0-4 سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ 2023اور2025 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 جولائی تک ایمرٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 27 سے 31 جولائی تک اوول ،لندن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل



