لاہور: پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کیلئے غیر ملکی دستیاب کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل کرلی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) ایک ساتھ تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گا۔
لاہور قلندرز نے شکیب الحسن کو پک کر لیا ہے اور آندرے رسل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔
کراچی کنگز نے مارٹن گپٹل کو پک کیا ہے۔ پلاٹینم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ کو پک کیا ہے۔ملتان سلطانز نے محمود اللہ کو منتخب کیا جبکہ جیمز فولکنر ، جو برنز ، کیلم فرگوسن اور سیکو پرسنا بھی لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں ۔
فابین ایلن ،روومن پاول اور فیڈل ایڈورڈز پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے، نجیب اللہ زدران تھیسارا پریرا اور لیٹن داس کراچی کنگز میں شامل ہوگئے ہیں ۔رحمان اللہ جارج لنڈے اور اوبے میکوئے ملتان سلطانز میں آ گئے ہیں ۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ ری پلیسمنٹ ڈرافٹ مکمل ہو چکا کھلاڑیوں سے تصدیق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کا ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

عمران خان کی 8 ضمانت اپیلیں کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی، نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے
- 12 hours ago

اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں سی جی 150 کی لانچنگ کر دی ، قیمت 4 لاکھ 59 ہزار روپے مقرر
- 12 hours ago

الیکشن کمیشن نے سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد چٹھہ اور احمد بھچر کو نااہل قرار دے دیا
- 10 hours ago

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز: قومی اسکواڈ کا دوسرا دستہ امریکہ پہنچ گیا
- 9 hours ago

گدھوں کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے شواہد مل گئے: فوڈ اتھارٹی
- 12 hours ago

آزاد کشمیر: انسانوں پر حملے کرنے والا خونخوار تیندو فائرنگ سے ا ہلاک
- 12 hours ago

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 9 hours ago

غزہ میں امدادی مراکز جلد قائم کریں گے ، امریکی صدر
- 11 hours ago

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی رکن کے درمیان ہاتھا پائی، تھپڑ رسید کردیا
- 12 hours ago

بابوسر ناران شاہراہ سیلاب کے ایک ہفتے بعد بحال، سیاحوں کی تلاش جاری
- 13 hours ago

کمشنر پشاور کی زیر صدارت اجلاس، تیراہ کے متاثرین کیلئے ریلیف کی منظوری
- 12 hours ago