بیلجیئم کے سائیکلسٹ جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کرلیا
24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی


میڈرڈ: بیلجیئم کے سائیکل سوار جیسپر فلپسن نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 110 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نےسپین میں ایموریبیاتا اٹیکسانو سے بیون تک کا 193.5 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا۔
25 سالہ بیلجیئم کے جیسپر فلپسن نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کے فل باہاؤس کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جیسپر فلپسن نے تیسرے مرحلے کا 193.5 کلومیٹر پر مشتمل مطلوبہ فاصلہ 4 گھنٹے 43 منٹ اور 15 سیکنڈز میں طے کرکے اپنے نام کیا۔ جرمن سائیکلسٹ فل باہاؤس نے دوسری جبکہ آسٹریلین سائیکلسٹ کالیب ایون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ برطانوی سائیکلسٹ ایڈم رچرڈ یٹس کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے، ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3406 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔ 24 روزہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 23 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا ،جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 17 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 17 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 15 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 17 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 14 گھنٹے قبل






