پاکستان
کشمالہ طارق کے شوہر کا پروٹوکول 4 معصوم شہریوں کی جان لے گیا
اسلام آباد : سرینگر ہائی وے پر پانچ گاڑیوں کے پرٹوکول نےبے گناہ شہریوں کوکچل ڈالا، حادثے میں چار افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے، واقعے کا مقدمہ کشمالا طارق کے بیٹے اذلان کے خلاف درج کر لیا گیا ۔
جی این این کے مطابق واقعہ سرینگر ہائی وے پر سیکٹر جی الیون میں پیش آیا جہاں پانچ گاڑیوں کے پرٹوکول نےسگنل رتوڑتے ہوئے بے گناہ شہریوں کوکچل ڈالا، لینڈ کروزر کی زد میں موٹر سائیکل ، مہران کار اور ایک سوزوکی وین آئی ۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ۔ تاہم حسب روایت پولیس تاخیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
ایس پی سرفراز ورک کےمطابق قافلے کی مرکزی گاڑی میں نجی ہوٹل کا مالک وقاص خان اور کشمالہ طارق کا بیٹا اذلان بھی سوار تھا۔وقاص خان وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کےشوہرہیں۔ جو زخمی حالت میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔موقع پر موجود افراد نے گاڑی کے ڈرائیور فیاض کوپولیس کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد سری نگر ہائی وےپر ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی،2زخمی ہیں۔ ایس پی سرفرازورک کےمطابق موقع پر موجود افراد نے گاڑی کے ڈرائیور فیاض کو پولیس کے حوالے کیا ، گاڑی کی پچھلی سیٹ پرنجی ہوٹل کامالک وقاص خان موجودتھا۔وقاص خان زخمی حالت میں نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔وقاص خان وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق کےشوہرہیں۔
دوسری جانب تھانہ رمنا پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ واقعہ میں زخمی والے شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاایف آئی آر میں کشمالہ طارق کے بیٹے اذلان کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ادثے میں چار دوست جاں بحق ہوگئے، جاں بحق نوجوان مانسہرہ سے اے این ایف کا ٹیسٹ دینے آئے تھے۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ سفید رنگ کی جیپ نمبری ڈبلیو وائی 077نے ٹکر ماری، جیپ کی ٹکرسے مہران گاڑی میں سوار4نوجوان جاں بحق، موٹرسائکل سوار زخمی ہوئے۔
دنیا
دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’برداشت اور رواداری‘‘ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یوم برداشت ہر سال اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کی منظوری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 16 نومبر1996 کو دی اور پہلی مرتبہ یہ دن 2005 میں منایا گیا۔
بنیادی طور اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں برداشت، صبر و تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے منفی اثرات سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔
رواداری کا عالمی دن افراد،حکومتوں اور تنظیموں کو اپنے رویوں اور طرز عمل پر غور کرنےکی ترغیب دیتا ہے۔
اس موقع پر انسانی حقوق کی تنظیمیں خصوصاً اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور منافرت کی روک تھام اور اس پر سزا کی ضرورت کو بھی اجاگر کریں گی۔
اس دن کو منانے کا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کو ایک دوسروں کے مذہب ،عقائد اور حقوق کا احترام کرنا سکھایا جائے۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
پاکستان
چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی قائم کردی۔
اعلامیے کے مطابق آمنہ قادر کو جیل ریفارمز پر ذیلی کمیٹی کا کوآرڈینیٹر بنادیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں احد چیمہ اور خدیجہ شاہ بھی شامل ہیں، کمیٹی پنجاب میں جیلوں کا دورہ کر کے رپورٹ تیار کرے گی۔
چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائے جب کہ چیف جسٹس نے آن لائن اجلاس میں ہدایات جاری کیں۔
آن لائن اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم و دیگر نے شرکت کی، علاوہ ازیں احمد چیمہ اور خدیجہ شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تفریح 2 دن پہلے
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان سے ملنے کا اظہار کر دیا
-
موسم 2 دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
پاکستان 2 دن پہلے
توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد
-
دنیا ایک دن پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا