لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) رواں ماہ ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزین میں تماشائیوں کو اجازت ملنے کے لیے پرامید ہو گیا ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سے 25 فیصد شائقین کرکٹ کی اجازت مانگی ہے ۔

جی این این کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا چھٹا سیزن شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے تاہم شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کے حوالے سے تاحال تجسس کا شکار ہیں ، اس حوالے سے انتہائی خبر سامنے آگئی ۔ پی سی بی نے حکومت سے پاکستان سپرلیگ کے چھٹے سیز ن میں 25 فیصد شائقین کرکٹ کی اجازت مانگی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے این سی او سی کو بریفنگ دی کہ قذافی اسٹیڈیم میں 6500 اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 8 ہزار تک فینز کی اجازت دی جائے ، جس کے تحت تین تین سیٹوں کے گیپ سے شائقین کرکٹ کو بٹھایا جائے گا ۔
پی سی بی حکام نے کہا کہ ایک ہی فیملی کے افراد کے لیے سیٹوں کے درمیان گیپ رکھنے کی شرط نہیں ہوگی ، جبکہ اجازت ملنے پر شائقین کرکٹ کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط نہیں ہوگی ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی کو این سی او سی کی جانب سے جواب جمعرات تک ملنے کی امید ہے ، جبکہ جواب ملنے کے بعد ٹکٹوں کی سیل کا عمل شروع کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کے ابتدائی 20 میچز شہر قائد میں کھیلےجائیں گے جبکہ آخری 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 6 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 4 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 6 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 4 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 2 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 8 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 8 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 8 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 6 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 8 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 7 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 7 hours ago