Advertisement

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کا دورہ

17 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس دورے میں ترک صدر قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 18th 2023, 9:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ کے صدر  رجب طیب اردوان کا سعودی عرب کا دورہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے جدہ میں باضابطہ ملاقات ہوئی جہاں انہوں کی موجودگی میں مختلف شعبوں پر محیط کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ دونوں فریقوں نے توانائی، دفاعی صنعت، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ سعودی عرب نے ترکیہ کی دفاعی کمپنی  بایکر کیساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے  کہا کہ وزارت دفاع اور بایکر کے درمیان دو حصول کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت وزارت ترکیہ سے ڈرونز حاصل کرے گی۔ اس کا مقصد مملکت کی مسلح افواج کی تیاری کو بہتر بنانا اور اس کی دفاعی اور مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر اردوان نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان معاملات کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت شروع ہونے سے قبل ولی عہد نے سرکاری استقبالیہ تقریب میں اردوان کا استقبال کیا۔

ترک صدر کا سعودی عرب کا دورہ خلیجی دورے کا پہلا پڑاؤ ہے۔ 17 سے 19 جولائی تک جاری رہنے والے اس دورے میں وہ قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور ترکی کے وزیر تجارت عمر بولات کی موجودگی میں سعودی ترک بزنس فورم کا انعقاد کیا گیا۔

فورم میں تعاون کے ذرائع اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 9 مفاہمتی یادداشتوں کا اعلان ہوا۔ یہ یادداشتیں توانائی، رئیل اسٹیٹ، تعمیرات، تعلیم، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صحت اور میڈیا کے شعبوں سے متعلق تھیں

Advertisement
 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

 توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور

  • 11 hours ago
9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

9 مئی کیس:  شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

  • 10 hours ago
وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 5 hours ago
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

  • 10 hours ago
پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ

  • 8 hours ago
 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

 خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم

  • 10 hours ago
شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا

  • 7 hours ago
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

  • 6 hours ago
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

  • 11 hours ago
ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  • 4 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

  • 7 hours ago
امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط

  • 9 hours ago
Advertisement