جی این این سوشل

پاکستان

جسٹس فائز عیسیٰ کیس : بلاول بھٹو کا صدر مملکت سے مستعفی ہونے کامطالبہ

کراچی : پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد صدر مملکت عارف علوی اور وزیر قانون فروغ نسیم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جسٹس  فائزعیسی کیس : بلاول بھٹو کا صدر مملکت سے  مستعفی ہونے کامطالبہ
جسٹس فائزعیسی کیس : بلاول بھٹو کا صدر مملکت سے مستعفی ہونے کامطالبہ

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،   جب ریفرنس دائرکیاگیا تھا تو تب بھی ہم نے مذمت کی تھی، ان لوگوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیئے جنہوں نے معزز جج کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ  ہم چاہتے ہیں کہ کسی کی کردارکشی نہ ہو۔ بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ وفاقی وزیرقانون اوراحتساب کے مشیر  کابینہ نے صدرکو ریفرنس بھیجاتھا ،ان سب کو بھی مستعفی ہونا چاہیئے ۔

بلاول بھٹو نے این اے 249 میں فتح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  پیپلز پارٹی نے ایک تیر سے کئی شکار کیے ، پیپلز پارٹی سے متعدد بار کامیابی چھینی گئی لیکن کراچی والوں نے سلیکٹڈ حکومت کو مسترد کردیا۔ پاکستان کی سیاست جمہوری قوتوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔ کراچی کےعوام نے ہمیں تاریخی کامیابی دلائی اور ثابت کیا کہ وہ حکومت کے ساتھ نہیں ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شکست پر ن لیگ کا رد عمل افسوسناک ہے اس کا نقصان ہی ہوگا ،  ڈسکہ الیکشن کی طرح دھند نہیں تھی، ڈسکہ ٹو کا شور مچانے والے بتائیں کہاں ڈسکہ کی طرح فائرنگ ہوئی،   اگرکوئی گڑبڑ ہوئی ہے تو  ثبوت دیں،  پنجاب میں پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کی گئی ہم اسٹیبلشمنٹ اوران کی باقیات کامقابلہ کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ    پی ڈی ایم کی بنیاد جمہوریت اورقانون کی حکمرانی کی بحالی کے لئے رکھی تھی،اگرسلیکٹیڈ وزیراعظم سے جان چھڑانی ہے توروڈ میپ رکھ دیاتھا، ہمارے ایسے سیاسی دوست ہیں جوعمران خان اوربزدارکونہیں ہٹانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشیرمیمن کوہم عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، بشیرمیمن کواصغر خان کی کیس کی تحقیقات کرنے کے بجائے میرے لانڈری کے  بل کے پیچھے لگادیاگیا، بشیرمیمن کے الزامات پرتحقیقات ہونی چاہیئے۔

 

 

جرم

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،سب انسپکٹر جاں بحق

مقتول کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ ،سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے سب انسپکٹر ارشد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر ارشد اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جارہا تھا، راستے میں نامعلوم ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم محمد ارشد کو زخمی حالت میں یکی گیٹ اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ارشد کو ایک موریہ پل کے قریب گولیاں مار کر قتل کیا گیا، جاں بحق سب انسپکٹر ارشد لاہور کے تھانہ باغبان پورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

واقعہ کے بعد ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سمیت ڈیٹا اینالیسز اور جیو فینسنگ کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر پنجاب  بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے رامون میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن کے وفد نے اتوار کو گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔


 وفد میں چیئرپرسن ریمن میگسیسے ایوارڈ فاؤنڈیشن، سیسیلیا لازارو، اخوت فاؤنڈیشن کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اخوت فاؤنڈیشن، ابوبکر صدیق اور دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ فلاحی تنظیمیں جو انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں ان کے اچھے کام کا اعتراف کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے دوسرے لوگوں کو بھی حوصلہ ملتا ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ انسانیت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔ گورنر پنجاب نے اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہ امجد ثاقب کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں ریمن میگسیسے فاؤنڈیشن ایوارڈ سے نوازنا ملک کے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اخوت، ایدھی، انڈس فاؤنڈیشن اور ان جیسی دیگر تنظیمیں غربت کے خاتمے اور سماجی ترقی میں حکومت کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں عوام سے عوام کا تعاون بہت اہم ہے۔


انہوں نے کہا کہ بہت سے غیر ملکی وفود ان سے ملتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ دورہ کرنے سے قبل میڈیا سے پاکستان کے بارے میں مختلف تاثرات ملا، لیکن انہیں اس کے برعکس ملا۔ وفد کے شرکاء نے گورنر ہاؤس میں مدعو کرنے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں۔ اس موقع پر وفد کو گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کرایا گیا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے سینئر سیاستدان افضل تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے مرحوم افضل تارڑ کی صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم افضل تارڑ اصول پسند آدمی تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے خلوص نیت سے ملک و قوم کی خدمت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ان کی ملک اور پارٹی کے لیے خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کے صاحبزادوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود نے اپنے بیٹوں کی ولیمہ کی تقریب میں شرکت پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سعودی سرمایہ کاری کیلئے وفاقی وزراء سے مشاورت

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے اہم کردار کوسراہاہے۔

ریاض میں وفاقی وزراء اوروزارتوں کے دیگرحکام کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے لئے انتھک کام کرناضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ اس سلسلے میں سست روی کی کوئی گنجائش نہیں اورہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھناہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مختلف وزارتوں سے پاکستان میں سعودی حکومت کی سرمایہ کاری کے معاملے پر پیشرفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ لی۔

وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم میں پاکستان کاموقف موثراندازمیں اجاگر کرنے کے لئے وفاقی وزراء سے مشاورت بھی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll