جی این این سوشل

تفریح

پارٹی گرل کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے ، تصاویر وائرل

لاہور: پارٹی گرل دنا نیرسے کون وا قف نہیں۔اب تو ان کی دھوم پاکستان،بھارت کے سا تھ سا تھ غیر مما لک تک بھی ہے۔حا ل ہی میں ان کے نئے فوٹو شوٹ نے سب ریکارڈ تو ڑ دئیے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پارٹی گرل کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے ، تصاویر وائرل
پارٹی گرل کے نئے فوٹو شوٹ کے چرچے ، تصاویر وائرل

تفصیلات کے مطا بق پاکستان کی انٹرنیٹ سینسیشنل پاور ی گرل دنا نیر مبین کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اپنا اسیر بنا لیا ہے۔دنا نیر مبین نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ کسی پری سے کم نہیں لگ رہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰🌻 (@dananeerr)

بھارتی اداکارہ کا بولڈ بیان دنا نیر مبین کی جانب سے اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وہ پریوں کی کہانیوں جیسا محسوس کر رہی ہیں۔دنا نیر مبین کی اس پوسٹ پر تا حال ان کے مداحوں و فالوررز کی جانب سے خوب لائیکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں۔

دنیا

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھرہوئے  ، اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ صومالیہ میں 3 ماہ میں 88 ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے موغادیشو سے جاری ایک پیغام میں کہا ہےکہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں صومالیہ میں تقریباً 88,000 افراد اندرونی طور پر بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نقل مکانی بنیادی طور پر تنازعات یا عدم تحفظ اور سیلاب کے طویل مدتی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے، جو اکتوبر اور دسمبر 2023 کے درمیان ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں سلامتی کی صورتحال بدستور کشیدہ ہے، غیر ریاستی مسلح گروپ کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں کے دوران دو طرفہ حملوں کے نتیجے میں بے شمار ہلاکتیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس مئی میں ہوگی

کرغزستان کے اعزازی قونصل مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ تیسری سہ روزہ پاک کرغزستان سرمایہ کاری کانفرنس آئندہ ماہ لاہور میں منعقد ہو گی۔

اتوار کو یہاں کرغزستان ٹریڈ ہائوس میں کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانفرنس بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی مظہر ہے، میزبان شہر لاہور ایک متحرک اقتصادی و ثقافتی مرکز اور بہترین کاروباری ماحول کی وجہ سے بزنس کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کے درمیان دیرپا روابط کے قیام کے مثالی پس منظر کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے کانفرنس کے دن قریب آرہے ہیں ،نئے آئیڈیاز اور ایکشن پلان کے حوالے سے جوش و خروش بڑھ رہا ہے، کانفرنس سے نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم ہوں گے بلکہ خطے میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس جدید صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہنرمند افرادی قوت کی تیاری میں اعلی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کو خراج تحسین

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے، شہباز شریف کی عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کا پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس کو خراج تحسین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں عالمی صحت کے ایجنڈے پر گفتگو کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین، سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے صحت کے شعبے کے حوالے سے اقدامات کو زبردست انداز میں سراہا جبکہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر بل گیٹس کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 2003 میں سعودی عرب میں جب میں تھا تب مجھے کینسر ہوگیا تھا، مجھے نیو یارک لے جایا گیا اور میرا آپریشن کیا گیا، تب مجھے ہزاروں ڈالر دے کر علاج کروانا پڑا تھا، اس وقت میں نے سوچا کہ میرے ملک کے کتنے لوگ اس طرح کا علاج کروانے کے قابل ہیں؟ ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پھر میں پاکستان آیا اور وزیر اعلٰی پنجاب منتخب ہوا، تب ہم نے پنجاب میں گردے، جگر اور کینسر کے لیے ہسپتال بنائے، ہمارے ملک کے بہت سارے افراد مہنگا علاج معالجہ برداشت نہیں کرسکتے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ عالمی عدم مساوات ہے، کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں غیر مساوی رویہ دیکھا گیا ، موسمیاتی تبدیلی نے کرہ ارض کے نقشے کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سرفہرست ہے ، 2022 کے سیلاب نے پاکستان کو تباہ کردیا اور ہمیں لوگوں کی بحالی کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے پڑے ، میں نے اپنے صوبے میں وزیر اعلی پنجاب کے طور پر ہیپا ٹائٹس کے علاج کے لیے سہولیات فرایم کیں ۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 2011 میں ڈینگی نے پاکستان کو شدید متاثر کیا، مجھے تب ڈینگی کے بارے میں نہیں پتا تھا، صبح سے رات تک ہم ماہرین کے ساتھ اجلاس کرتے تھے، وہ ایک چیلنج تھا، میں نے ایئر کرافٹس کےذریعے مشینیں ہسپتال پہنچوائیں اور اس طرح ہم نے ڈینگی کے لیے مربوط اقدامات کیے ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد اپنے اقدمات سے دکھی انسانیت کی مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات پر شرکاء میں موجود بل گیٹس کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ایسے موقع پر اگر میں بل گیٹس کے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کا ذکر نہیں کرتا تو یہ منصفانہ بات نہ ہوگی، بِل گیٹس فاؤنڈیشن کی فراخدلی ہے کہ ہر سال پاکستان میں لاکھوں بچوں کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سال 2022 میں، جب پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب نے تباہی برپا کی تو بل گیٹس فاؤنڈیشن اور حکومتِ پاکستان نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور بچوں کو انسداد پولیو ویکسین فراہم کی ۔انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ اگر ہم اسی طرح اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تو جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll